Book Name:Qaroon Ki Halakat Ka Sabab

عرض کرتا ہوں کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب بھی،دعوتِ اسلامی کے مدنی عطیات میں اپنا حصہ شامل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے،وہ کیا ہے،”مدنی عطیات بکس(Box)کے ذریعے مالی تعاون۔

مجلس مَدَنی عَطیات بکس

دعوتِ اسلامی کے شعبہ”مجلس مدنی عطیات بکس“کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے،یہ مدنی عطیات بکس دُکانوں،کارخانوں،مارکیٹوں،شاپنگ مالز،میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے،تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے جائیں اورصدقہ و خیرات کاثواب بھی کماتے جائیں،جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں (Customers)پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔

مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی،پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اورمجلس مدنی عطیات بکس کے طے شدہ طریقِ کار کے مطابق یہ مدنی عطیات جمع بھی کروا دیں۔جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے،اس کو"مدنی عطیات بکس" اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے،اُسے"گھریلو صدقہ بکس"کہتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آیئے!اب  زکوٰۃ  دینے کے چند فضائل اورفوائد سنتے ہیں اور اس کی  ادئیگی کی نیت بھی کرتے ہیں،چنانچہ

رحمتِ اِلٰہی کی  برسات