Book Name:Qaroon Ki Halakat Ka Sabab

یادکرتے،نمازکے مَسائل سیکھتے اورسُنَّتوں کی مُفْت تَعْلِیْم حاصل کرتے ہیں۔ہمیں بھی اپنی دُنیا وآخرت کی بھلائی کے لئے  مدرسۃُالمدینہ بالِغان میں ضَرور شِرکت کرنی چاہئے،اگرہم دُرست طریقے سے قرآنِ کریم پڑھنا جانتے ہیں تورِضائے اِلٰہی اورثواب کے لیےدُوسرو ں کو پڑھاناشروع کردیں اوراگرپڑھانا نہیں جانتے توپڑھنا شروع کردیں ۔

یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے

تِلاوت کرنا میرا کام صبح و شام ہو جائے

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!         صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں تعلیمِ قرآن حاصل کرنے والے ایک عاشقِ رسول کی گناہوں بھری زندگی میں آنے والے مدنی اِنقلاب کی مدنی بہار سُنیے!اے کاش!ہمیں بھی تلاوتِ قرآن کاشوق مل جائے۔

میری زندگی میں بہارآگئی

زم زم نگرحیدرآباد (باب الاسلام،سندھ) کے علاقے آفندی ٹاؤن میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں  ایک فیشن پرست نوجوان تھا، دنیا کی موج مستی میں گم، اپنی آخرت کے انجام سے غافل ایّامِ حیات بسر کر رہا تھا کہ میری سوئی ہوئی قسمت جاگ اُٹھی، مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) کی روحانی فضائیں  تو کیا میسر آئیں، میری تو خوش بختی کے سفر کا آغاز ہو گیا۔ مدرسۃُ المدینہ (بالغان) کی برکات نے میرے تاریک دل کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفی کے چراغ سے منور کر دیا۔ اس میں  مجھے قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سنّتوں  پر عمل کا جذبہ بھی ملااورہفتہ وار سُنَّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی سعادت بھی