Book Name:Qaroon Ki Halakat Ka Sabab

عَزَّوَجَلَّ نےہمیں رَمَضانُ المبارک کے روزے رکھنے کا حکم فرمایاہے تو ہمیں پابندی کے ساتھ پورےرمضانُ المبارک کے روزے رکھنے چاہئیں،اللہ رَبُّ العزت نے ہمیں  اپنے اہل وعیال (Family)اوردیگر مسلمانوں کے حقوق  کا خیال رکھنے کا حکم دیا تو  ہمیں بندوں کے حُقُوق کاخیال  بھی رکھنا ہوگا،اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا حکم ارشاد فرمایا ہے تو ہمیں اپنے ماں باپ سے حُسنِ سُلُوک سے پیش آنا چاہیے ۔اسی طرح اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے ہمیں مال ودولت عطا فرمائی اوراس کی  زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم ارشاد فرمایا تو ہمیں خوش دِلی کے ساتھ ہر سال اپنے مال کی زکوٰۃ بھی دینی چاہیے ۔

     یہاں ایک بات یہ بھی ذہن نشین کر لیجئے،عوامی طورپریہ مشہورہے کہ زکوٰۃ توصرف ماہِ رمضان میں ہی اداکرنی چاہیئے،کیونکہ اس ماہِ مبارک میں  جس طرح دِیگر نیکیوں کاثواب بڑھ جاتا ہے،اِسی طرح راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کا اجروثواب بھی بڑھ جاتا ہے،اس میں کوئی شک نہیں،مگر اے عاشقانِ رمضان!یہ ضروری نہیں کہ صِرف ماہِ رمضان میں ہی زکوٰۃ دینی ہوتی ہے،بلکہ جس پرزکوٰۃ فرض ہے اس کو معلوم ہونا چاہئے کہ مجھ پر زکوۃ فرض ہونے کی کونسی اسلامی  تاریخ اور کونسا اسلامی مہینا ہے،اگراِس کے بارے میں علم نہیں ہے تو یادرکھئے!جس پر زکوٰۃ فرض ہے،اس کوزکوٰۃ سے متعلق ضروری مسائل سیکھنا بھی فرض ہے، اگرنہیں سیکھے گا تو گناہ گارہوگا۔کہیں ایسانہ ہو کہ  زِیادہ ثواب لینے کے اِنتظار میں  ہم زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر کرکے اللہ و رسول عَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی نافرمانی کررہے ہوں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی قدم قدم پر ہماری رہنمائی کرتی ہے،ہمارے اندرعلمِ دِین سیکھنے کا جذبہ ہونا چاہئے،سچی لگن ہونی چاہیے،موجودہ دَورمیں علمِ دِین حاصل کرنے کے کئی ذرائع دعوِت اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے بہت آسانی سے مُیسر ہیں،اب شاید کوئی عُذرخواہی نہ کرسکے کہ میں توعلمِ دِین سے اِس وجہ سے دُورتھا کہ مجھے پتہ نہیں تھا۔

     اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے احکامات  پر  عمل کرنے اور جن کاموں سے اس نے منع کیا ہے،ان سے   بچنےاور نیکیوں