Book Name:Qaroon Ki Halakat Ka Sabab

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اپنے قریبی رشتہ داروں  پر احسان جتانے کے بجائے رِضائے الٰہی کی خاطر زکوٰۃ دینی چاہئے اور ممکن ہوتو نیکی کے کاموں میں خرچ کرنے کیلئے ثواب کی نیت سے آپ کی  اپنی مسجدبھروتحریک دعوتِ اسلامی  کوبھی دیجئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک  چلنے والے ہزارہا مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ قائم ہیں جو دِینی فضلیت کے لحاظ سے بہت اہمیّت کے حامل ہیں،یہی وجہ ہے کہ اِن مدارِسُ المدینہ وجامعاتُ المدینہ کو قائم رکھنے کے لئے اِن پر مختلف اَخراجات کی مَد میں سالانہ کروڑوں  روپے خرچ کئے جاتے ہیں، جس کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی چینل کے ذریعے ٹیلی تھون (یعنی مدنی عطیات جمع کرنے کی مہم)کی بھی ترکیب ہوتی ہے،لہٰذا آپ سے بھی عرض ہے کہ طَلبۂ علمِ دِین کی دُعاؤں سے حِصّہ پانے،دعوتِ اسلامی کی ترقّی و بقا اور مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ کے نظام کو مضبوط سے مضبوط تَر بنانےکے لئے زکوٰۃ، فطرات ،صَدَقات و خَیْرات، نفلی عطیات اور عُشْر وغیرہ کے ذریعے نہ صرف خُود تعاوُن فرمائیے بلکہ اپنے عزیزوں،پڑوسیوں اور دوست اَحباب پرانفرادی کوشش کرکے اُنہیں بھی اِس کی ترغیب دِلائیے،ہمارے لَب ہِلالینےاور ہماری اِنفرادی کوشش سے اگر کسی کامدنی ذہن بن گیا اور اُس نے  اپنی زکوٰۃ، فطرات، صَدَقات و خَیْرات،نفلی عطیّات یا عُشْر وغیرہ دعوتِ اسلامی کومدنی کاموں کے لیے دے دئیے تو ہمارے لیےثوابِ جاریہ بن جائے گا۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  اس وقت خدمتِ دین کے کم وبیش 103 شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے،لہٰذا آپ  نہ صرف اپنی  زکوٰۃ وصدقات  بلکہ دیگر مدنی عطیات بھی  دعوتِ اسلامی کو دے کر دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کیجئے۔آئیے ایک بہت ہی آسان طریقہ آپ کی خدمت میں