Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

ہوں ۔  (شعب الایمان ۴/۲۷۸الحدیث ۲۵۱۶)

حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے مروی ہے کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کانوں پر مِسواک رکھتے اور ہر نماز کے وقت مِسواک کرتے تھے۔( بذل المجہود:3/1)

حضرت سیدنا زید بن خالدجہنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بارے میں آتا ہے کہ مسجد میں نماز کے لیے یوں آتے تھے کہ ان کی مِسواک ان کے کان پر ہوتی، جیسے مُنشی کے کان میں قلم ،جب بھی نماز کو کھڑے ہوتے تو مِسواک کر لیتے، پھر وہاں ہی مِسواک رکھ لیتے ۔(مراۃ المناجیح ۱/۲۸۰)

حضرت سیِّدنا امام عبدالوہّاب شعرانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم سے عہد لیا گیا ہے کہ ہر وضو کرنے اور ہر نماز پڑھنے سے قبل پابندی کے ساتھ مِسواک کیا کریں گے، اگرچہ ہم میں سے اکثر کو (اس کے اِدھر اُدھر ہو جانے کے خوف سے) اسے اپنی گردن میں ڈوری کے ساتھ باندھنا پڑے یا عمامہ کے ساتھ باندھنا پڑے جبکہ عمامہ فقط سر بند پر ہو اور اگر ٹوپی ہو تو ہم اس پر مضبوطی کے ساتھ عمامہ باندھیں گے اور مِسواک کو بائیں کان کی طرف عمامے میں اَٹکا لیں گے۔(العھود المحمدیہ، قسم المامورات، ۱/۱۶،عمامہ کے فضائل ص402)

حضرت سیدناابوایُّوب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور سیدِعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ 4 چیزیں پیغمبروں کی سُنّتوں سے ہیں:(۱) شرم(۲)  عطر ملنا(۳)مِسواک اور(۴) نکاح۔(جامع  ترمذی  ۴/۲۵۴حدیث۱۰۰۰)

خیال رہے کہ یہاں 4کاعددحصر (یعنی محدود کرنے)کے لیے نہیں اوربھی بہت سُنّتِ انبیاءہیں جن میں یہ چاربھی ہیں۔(مراۃ المناجیح ۱/۲۷۸)