Book Name:Masjid kay Aadab (Haftawar Bayan)

جُوتے اُتارے،دونوں پاؤں کپڑے سے صاف کیے اور پھر مسجد میں داخل ہوئے۔مدنی مُذاکرے میں اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے  ارشادفرمایا :میں مسجد میں داخل ہوتے وَقْت کپڑے سے اپنے پاؤں صاف کر لیتا ہوں تاکہ مٹی کا کوئی ذَرَّہ مسجد میں نہ چلا جائے۔مزید فرماتے ہیں :"میں سُنَّت پر عمل کی نیت سے داڑھی اور بھنوؤں پر بھی تیل لگاتا ہوں ، لیکن اسے خُوب اچھی طرح صاف کر لیتا ہوں تاکہ اس تیل کی چکناہٹ سے مسجد کا فرش آلودہ نہ ہوجائے"۔

    اَمِیْرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاکثر جیب میں شاپر رکھتے ہیں اورمسجد کے فرش پر گِرے ہوئے بال و  ذَرَّات وغیرہ اُٹھا کر اس میں ڈالتے رہتے ہیں اورکبھی کبھی زائد شاپر بھی رکھتے ہیں جو کہ  دوسرے اسلامی بھائیوں کو ترغیب دِلا کر تحفے میں پیش فرماتے اوراس طرح مسجد سے  ذَرَّات وغیرہ اُٹھانے کا ذِہْن بناتے ہیں ۔مسجد کے آداب کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے شیخِ طریقت ،امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کارسالہ’’مسجدیں خُوشبو دار رکھئے‘‘ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً  حاصل فرماکر خود بھی مطالعہ کیجئے اوردوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی حسبِ توفیق  تحفۃ پیش کیجئے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس  رسالے  کوپڑھا(Read)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download) بھی کیا جا سکتا ہے اورپرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

مجلس خُدَّامُ المساجد کا تَعارُف:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!مَساجد کی اَہَمیَّت اوراَدب واِحترام دل میں بٹھانے ،باجماعت نماز کی عادت بنانے ،سُنَّتوں پرعمل کا جذبہ پانے،نیکی کی دعوت عام کرنے ،مدنی قافلوں میں سفرکرنے ،مدنی انعامات پر عمل  کرنے اور دوسروں کو ترغیب دلانے کا ذہن پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور دِین کے کاموں میں ترقی کیلئےجتنا بن پڑے،دعوت ِاسلامی  کے ساتھ تعاون کیجئے۔دعوت ِاسلامی اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ کم و بیش100شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے ۔انہی  میں