Book Name:Masjid kay Aadab (Haftawar Bayan)

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مساجد کے آداب کے عنوان سے متعلق ایک عظیمُ الشّان معلوماتی رِسالہ بنام’’مساجد کے آداب‘‘مکتبۃ المدینہ سے شائع ہو چکا ہے،یہ رِسالہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مدنی مذاکرے کی روشنی میں نئے مواد کے کافی اِضافے کے ساتھ مرتب کیا گیا ہے،یہ رِسالہ مختلف سوالات پربہت ہی پیارے اوراحسن انداز میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی طرف سے دِیے گئے جوابات کاانمول مدنی گلدستہ ہے، اس مدنی گلدستے کے رنگ برنگے مدنی پھول مختلف خوشبوئیں بکھیر رہے ہیں ،اس رِسالے میں دِیے گئے سوالات کی چند جھلکیاں سُنتے ہیں تاکہ اِس عظیمُ الشّان رِسالے کوحاصل کرنے،خود بھی مطالعہ کرنے اوردُوسروں تک بھی پہنچانے کا مدنی ذہن بنے۔ مثلاً"٭ مسجِدمیں بعض لوگ کھڑے ہوکر اپنی مجبوری اور بیماری وغیرہ کابیان کرکے مدد کی اَپیل کرتے ہیں اگر وہ واقعی حقدار ہوں ،توکیا اُنہیں کچھ دے سکتے ہیں یانہیں ؟٭کیا مسجد میں ،مسجد ،مدرسے یا کسی حاجت مند مسلمان کے لیے بھی چندہ نہیں کرسکتے ؟٭چھوٹے چھوٹے بچے جو مسجِدمیں دَنْدَناتے اور شور مچاتے پِھر رہے ہوتے  ہیں ،ان کا  جُرم کس پرہے؟٭ائیرفریشنر(Air Freshner) کے ذریعے خوشبو کا چھڑکاؤSpray)) عام ہوتا جارہا ہے،اس میں کوئی نقصان تونہیں ؟٭کمرے کو خُوشبو دار کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ ٭دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت کیسے حاصل ہوسکتی ہے؟ ٭جو اسلامی بھائی روٹھ کر دعوتِ اسلامی کامدنی  کام چھوڑ بیٹھے  ہوں انہیں کیسے قریب کیا جائے؟

مسجد کے آداب کا خیال رکھئے

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے گھروں کوآبادرکھنااوران سےمَحَبَّت کرنا بڑی سَعادت کی بات ہے، لیکن مَساجِد کے آداب کا خیال رکھنا اور اسے ہر طرح کی ناپسندیدہ  اور بدبُودار چیزوں سے بچانابھی انتِہائی ضروری ہے،چنانچہ

مسجِد میں کچّا گوشت نہ لے جائیں