Book Name:Masjid kay Aadab (Haftawar Bayan)

دین سیکھنے کا موقع ملے گا،وہیں نیکی کی دعوت عام کرنےکا ثواب بھی  ہاتھ آئےگا۔ مدنی قافلے میں سفر کی بڑی برکتیں ہیں۔آئیے! ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سُنتےہیں ۔

19سال پرانا مرض  دور ہوگیا

    بابُ المدینہ(کراچی) کے علاقے ناظم آباد کے مُقیم ایک عُمر رسیدہ اسلامی بھائی مدنی قافلے سے حاصل ہونے والی برکات کا کچھ اس طرح تذکرہ کرتے ہیں کہ میں تقریباً 19 سال سے سانس کے مرض میں مبُتلا تھا۔ بَسا اَوقات مرض کی شِدَّت کی وجہ سے مجھے شدید اَذِیَّت کا سامنا کرنا پڑتا۔ کبھی آدھی رات کو طبیعت بگڑ جاتی تو اسی وقت ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا الغرض میں بے حد پریشان رہتا تھا۔ علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ ہر روز کم و بیش 150 روپے دواؤں پر خرچ ہوتے جس سے وقتی طور پر تو آرام ہو جاتا مگر مجھے مُستقل سُکون مُیَسَّر نہ آتا۔ ہر وَقْت اسی فکر و پریشانی میں رہتا کہ اس مرض سے کیونکر شِفا ملے گی۔ میری خُوش قسمتی کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل ہوئی۔مدنی قافلے کی برکت سے جہاں میرے روز و شب عبادتِ الٰہی میں گُزرے اورعلمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملاوہیں مجھے دیگر برکات بھی نصیب ہوئیں ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّان تین دن میں مجھے انجکشن کی حاجت پیش آئی نہ ہی کسی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا بلکہ مدنی قافلے میں ایسا اِطمینان اور سُکون ملا کہ جو اس سے پہلے کبھی نہ ملا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمدنی قافلے کی برکت سے میرے 19سال پُرانے مرض میں نُمایاں کمی آئی۔ اب میں نے نِیَّت کر لی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مسجد میں داخلے کی ممانعت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!پاگلوں ،بچوں اورنشہ میں مدہوش افرادکامَسجد میں آنا بھی مسجد