Book Name:Masjid kay Aadab (Haftawar Bayan)

سے ایک شعبہ  خدام المساجد بھی ہے،اس شعبے کا قیام شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےاس خواب کی تکمیل ہے کہ اے کاش!ہماری مَساجِدآبادہوجائیں ،ان کی رونقیں پلٹ آئیں اور نفس وشیطان کی وجہ سےمخلوق جو اپنے خالق عَزَّ  وَجَلَّ سےدُورہوچکی ہے،قریب ہوجائے۔

مجلس’’خُدَّامُ الْمَسَاجِد‘‘پرانیمَساجِدآباد کرنےکی کوشش کےساتھ ساتھ نئی مساجدکی تعمیر کے لیےبھی کوشش کرتی رہتی ہے۔چنانچِہ اس ضِمن میں مساجد کی تعمیرات وغیرہ کاسلسلہ کسی نہ کسی صورت میں جاری رَہتا ہے۔جن علاقوں یاشہروں میں مَساجدکی ضرورت ہوتی ہے، وہاں مَجلس خدّامُ المساجدکے ذمہ داران،وہاں کےعلاقے یا شہریا کابینہ کی  مشاورت کےنگران کے ذریعےدارالافتاءاہلسنَّت سےشرعی رہنمائی لے کر جگہ (Plot)کے حُصُول کی کوشش اورمخیّر افراد سے تعمیرات کی ترکیب  کرتے ہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خُلاصہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّآج کے بیان میں ہم نے  مساجد کو پاک وصاف رکھنے اس کا اَدب واحترام کرنے  کے حوالے سے اسلافِ کرام کے واقعات سُنے۔

vاعلیٰ حضرت،امامِ اہلسُنَّت، مُجدِّدِ دین و مِلّت،پروانۂ شمع رسالت،مولانا شاہ امام احمدرضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کامسجدکےانوکھےادب واِحترام والا ایمان افروز واقعہ سُنا۔

vمسجد کی صفائی پرمدینہ شریف کی عورت کو کیسا انعام ملا کہ سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اُس کی قبرپر تشریف لے جا کراُس کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔

vمسجد میں کثرت سے آمد و رفت رکھنے والے خوش نصیب کے بارے میں حدیثِ پاک