Book Name:Faizan e Sahaba

رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۰۰)

ترجمہ کنزالایمان:اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی اور ان کیلئے تیار کر رکھے ہیں باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے ۔

احادیثِ مبارکہ اورشانِ صحابہ

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی شان کس قَدر بُلند وبالا ہےکہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ   نے ان کے اَعمال قَبول فرماکر انہیں اپنی رِضاکا مُژدَہ ،جنّت کی بشارت اور بڑی کامیابی کی نَوید سُنادی،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےبھی مُختلف  مَوا قع پراپنے پیارے صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کی عَظمت وشان بیان فرمائی ہے : آئیے ہم بھی حُصُولِ بَرکت کیلئے صحابہ کے پانچ حروف کی نسبت سے صحابہ ٔ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی عظمت پر 5فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم سُنتے ہیں۔

صحابہ کے پانچ حروف کی نسبت سے صحابہ کرام   کی عظمت پر 5فرامینِ مصطفےٰ

1.   میرے صحابہ کے مُعامَلے میں میرا لحاظ کرنا کیونکہ وہ میری اُمَّت کے بہترین لوگ ہیں۔(حليةالاولیا،۱/۳۱۱)

2.   ایک شخص نے نبیّ ِ کریم، رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّسْلِیْم سے پوچھا ، کون لوگ بہترہیں؟ ارشاد فرمایا:بہتر لوگ اس زَمانے کے ہیں جس میں،مَیں ہوں