Book Name:Faizan e Sahaba

دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس واقعے کے تحت فرماتے ہیں:مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوان کو گالیاں دینا گناہ، بَہُت سخت گناہ، قَطعی حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔ حضرتِ صَدْرُا لْافاضِل مولانا سیِّدمحمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی فرماتے ہیں: مُسلمان کو چاہیے کہ صَحابۂ  کِرام (عَلَیْھِم الرِّضْوان) کا نہایت اَدَب رکھے اور دل میں ان کی عقیدت و مَحَبَّت کو جگہ دے۔ ان کی مَحَبَّت حُضُور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) کی مَحَبَّت ہے اور جو بَد نصیب صَحابہ (عَلَیْھِمُ الرِّضْوان) کی شان میں بے ادَبی کے ساتھ زَبان کھولے وہ دُشمنِ خُدا  و رسول ہے۔مُسلمان ایسے شخص کے پاس نہ بیٹھے۔ (سوانح کربلا ص ۳۱)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   کی مَحَبَّت کو دل میں بٹھاکر ان کی سیرت پرعمل کرتے ہوئے زندگی گُزارنی چاہیے اورجو لوگ صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی شان میں زبانِ طَعَن دَراز کرتے ہیں  ان کی صُحْبتِ بد سے دُور رہناچاہیے ۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی مزید شان وعظمت جاننے کیلئےدعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے  مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں   کراماتِ صحابہ اور صحابۂ  کرام کاعشقِ رسول کا مُطالعہ کیجئے۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ   ہمیں صحابۂ  کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان    کی سیرت پر چلتے ہوئے زِندگی بَسر کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ اٰمین بِجَاہِ النَّبیِّ اْلاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم نےصحابہ ٔ کرم عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے فَضائل سے مُتعلِّق  بیان سُنا ،سب سے پہلےآپ نے حضرت سَیِّدُنا بشرحافی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِ