Book Name:Faizan e Sahaba

اِس کے بعد دوسرے زَمانے کے اور اُس کے بعد تیسرے زَمانے کے۔ (مسلم ،کتاب فضائل الصحابہ ، ص ۱۳۷۱، حدیث:۲۵۳۳)

1.   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے میرے صحابہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ)کو نبیوں اور رَسُولوں (عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ والسَّلام ) کے علاوہ تمام جہانوں پرفَضِیْلَت دی ہے۔ ‘‘(مجمع الزوائد،کتاب المناقب،باب ماجاء فی اصحاب رسول اللّٰه ،۹/۷۳۶، حدیث:۱۶۳۸۳)

2.   اس مسلمان کوجہنَّم کی آگ نہیں چُھوئے گی جس نے میری یا میرے صحابی کی زِیارت کا شَرَف حاصل کیا ہو۔(ترمذی باب ماجاء فی نبی صلی اللّٰہ علیه وسلم وصحبه،۵/۴۶۱، حدیث:۳۸۸۴)

3.    میرے صَحابہ میں سے جوصحابی جس سَر زَمین میں فوت ہوگا تو قیامت کے دن ان کے لیے نُور اور رہنما بنا کر اُٹھایا جائے گا۔ ‘‘(ترمذی،کتاب المناقب،باب فی من سبَّ اصحاب النبی،۵/ ۴۶۴ ،حدیث:۳۸۹۱)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

یقینا ً صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان بہت بُلند وبالا ہے ،کوئی بھی نماز و روزہ  و دیگر  نیک اعمال کے ذَریعے ان کے مَقام ومرتبہ کوہر گز ہرگز  نہیں پا سکتا  ۔حضرت سیِّدُنا عبدُاللّٰہ بن مَسْعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں :’’(اے لوگو!) تم نماز، روزہ اور اِجْتہاد میں صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  سے بڑھنا چاہتے ہو (یاد رکھو! ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ) وہ تم سے بہتر