Book Name:Faizan e Sahaba

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حضرت سیِّدُنا ابو اَیُّوب سَختِیانی کاقول

حضرت سیِّدُنا ابُوایُّوب سَخْتِیانی قُدِّسَ سرُّہُ الرَّبَّانی فرماتے ہیں:جس نے اَمِیْرُالْمُوْمِنیْن حضرت سَیِّدُنا ابو بکر صِدّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَحَبَّت کی, اس نے دین کی نشانی قائم کی ۔ جس نے اَمِیْرُالْمُوْمِنیْنحضرت سَیِّدُنا عُمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَحَبَّت کی اس نے دین کا راستہ واضح کیا ۔ جس نے اَمِیْرُالْمُوْمِنیْن حضرت سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَحَبَّت کی اس نے نورِالٰہی عَزَّ  وَجَلَّ سے روشنی پائی۔ جس نے اَمِیْرُالْمُوْمِنیْن حضرت سَیِّدُنا علیُّ الْمُرتَضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مَحَبَّت کی اس نے  عُرْوَۂ وُثْقٰی یعنی مضبوط رسی کوتھام لیا۔ جس نے کہا: حضور عَلَیْہِ السَّلام کے تمام صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں خیر ہی خیر ہے وہ نِفاق سے بری ہو گیا۔ (الزواجر عن اقتراف الکبائر)

جس وقت تھے خدمت میں اُن کی بوبکر و عمر، عثمان و علی

اُس وقت رسولِ اکرم کے دربار کا عالم کیا ہو گا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اتباعِ صحابہ کا حکم

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کردہ احادیثِ مُبارَکہ سے معلوم ہوا کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مَحَبَّت حُصُول ِ جنَّت ،جنَّت میں ان کی مَعِیَّت (ہمراہی)،نِفاق سے