Book Name:Faizan e Sahaba

عاشقان ِ رسول کی صُحْبت انتہائی ضَروری ہے  کہ جو صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے مَحَبَّت کرتے ہوں اَوْلیاءُ اللہ کو مانتے ہوں ،جن کے دل فکرِمدینہ سے معمور ہوں،  دن رات آخِرت کی فَلاح کے لئے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشِش میں مَصروف رہتے ہوں، اُن کی آنکھیں اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے خوف سےروتی اور عِشْقِ رسول میں آنسو بَہاتی ہوں، تو قَوی  اُمّید ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ یہِی کیفیّات ہمارے دل میں بھی سَرایَت  کر جائیں گی۔  

مدرسۃ المدینہ(بالغان):اچّھی صُحبت پانے کےلئےپریشان ہونے کی قَطعاً ضَرورت نہیں، اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّ  وَجَلَّ فی زمانہ تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوت ِ اسلامی کا مدنی ماحول اچھی صُحْبت پانے کا بہترین ذَریعہ ہے آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اورنیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے بارہ مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لیجئے ،ان بارہ مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام مدرسۃ ُالمدینہ بالغان  بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مختلف مَسَاجِدمیں عُمُوماً عشا کی نماز کے بعد  ہزارہا مدرسۃالمدینہ بالغان کی ترکیب ہوتی ہے جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی صحیح مَخَارِج سے حُرُوف کی دُرُست اَدَائیگی کے ساتھ فی سبیل اللہ قراٰنِ کریم سیکھتے  ہیں ۔

قراٰنِ مجید،فُرقانِ حمید رَبُّ الْاَنام عَزَّوَجَلَّکامُبارَک کلام ہے،اس کاپڑھنا، پڑھانا اور سُننا سُنانا سب ثواب کا کام ہے۔مگریہ ثواب اسی صورت میں ملے گا جب قرآن ِپاک کو  دُرُسْت تَلَفُّظ کے ساتھ پڑھا گیا ہو ورنہ بسا اَوقات ثواب کے بجائے بندہ عذاب کا مُسْتَحِق بن جاتا ہے مثلاً اَلحَمْدُ میں اگر کوئی (ح )کو (ہ) پڑھے تو اَلْھَمْدُ کا معنی ’’ہلکااور کمزور ہو جانا‘‘ ہے جبکہ اَلْحَمْدُ کامعنی ’’تمام تعریفیں ‘‘ہے۔ مذکورہ مثال سے معلوم ہوا کہ قراٰنِ مجیدکی