Book Name:Faizan e Sahaba

وَجْہَہُ الْکَرِیْم اپنے دَوْرکے مُسلمانوں کی عَملی حالت پر کُڑھن کا اِظہار کرتے ہوئے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی عِبادت ورِیاضت ،قرآنِ پاک کی تِلاوت پر اِسْتِقامت کویاد فرمارہے ہیں۔جبکہ  ہمارا مُعامَلہ یہ ہے کہ دِن بَدن گُناہوں کی دَلْدَل میں دَھنستے جارہے ہیں ،ہمارے شب وروز اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی نافرمانیوں میں بسر ہورہے ہیں ۔اَوّلاًتو  نیک عمل کرتے نہیں  اگر کوئی نیکی کر بھی  لیں تویہ تَمنّا ہمیں تنگ کرتی رہتی ہے کہ لوگوں میں ہماری واہ واہ ہوتی رہے ۔ نیک نامی بڑھتی رہے۔ اے کاش! ہمیں یہ سعادت مل جائے کہ ہم اپنی نیکیوں کو بھی اُسی طرح چُھپائیں جس طرح اپنے گُناہوں کوچُھپاتے ہیں، اور بس اِسی کو کافی سمجھیں کہ اللہعَزَّ وَجَلَّ   ہماری نیکیاں جانتا ہے۔بِالْخُصُوص پَوشیدہ نیکی کرنے کے بعدنَفْس کی خُوب نگرانی کی جائے کیوں کہ ہوسکتا ہے یہ عِبادت ظاہر کرنے کی حِرْص نَفْس کے اَنْدر جوش مارے اوروہ کچھ اِس طرح پھنسانے کی ترکیب کرے کہ اپنی یہ عبادت لوگوں پر ظاہر کر دے کہ اِس طرح نیکیاں چُھپائے رکھنے سے جب لوگوں کو تیرے مَقام و مَرتبے کا علم ہی نہیں ہوگا تووہ بے چارے تیری پَیروی سے مَحْروم رہ جائیں گے، ایسے میں تُولوگوں کا مُقْتَدا (یعنی پیشوا و رَہْنُما) کیسے بنے گا ؟ تیرے ذَرِیعے نیکی کی دعوت کیسے عام ہوگی ؟ وغیرہ ۔ ایسی صورت میںاللہعَزَّ  وَجَلَّ  سے اِسْتِقامت و ثابِت قَدَمی کی دُعا کرنی چاہئے اور اپنے عمل کے بدلے میں ملنے والی جنَّت کی عظیمُ الشّان دائمی نعمت یاد کرنی چاہئے۔ خود کو ڈرانا چاہئے کہ