Book Name:Faizan e Sahaba

نہیں ہوسکتی اور صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ  تو وہ ہیں کہ شب و روز آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت اور آپ کی صُحْبتِ فَیض سے مُسْتفیض ہوتے رہے،قرآن و دین کو حُضُور پُرنُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مُبارک زبان سے سُنا اور بے واسِطہ اللہ تبارک وتعالٰی کے اَوامِر ونَواہِیْ (احکامات) کے مُخاطَب رہے۔ان مُقَدَّس ہستیوں پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا بے حد فَضْل وکرم ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ دونوں جہاں میں کامیابی کے لیے ان پاکیزہ نُفُوس کی مَحَبَّت دل میں بسائیں اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے زندگی بَسر کرنے کی کوشش کریں۔آئیے! صحابی کی تعریف سُنْتے ہیں:

صحابی کی تعریف

        مُفَسّرِشہیر، حکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مُفْتی احمدیارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں: شریعت میں صحابی وہ انسان ہے جو ہوش و ایمان کی حالت میں حُضُورِ انور(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کو دیکھے یا صُحْبت میں حاضر ہوا اور ایمان پر اس کا خاتمہ ہو جاوے۔

(مراۃ المناجیح ،۸/۳۳۴)

صحابہ وہ صحابہ جن کی ہرصُبح عیدہوتی تھی

خُداکا قُرب حاصل تھانبی کی دِیدہوتی تھی

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صَحابہ کرام اَفْضَلُ الْاَوْلِیاء ہیں