Book Name:Faizan e Sahaba

حرام، سخت حرام ہے، مسلمانوں کو تو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ سب حضرات آقائے دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  کے جاں نثار اور سچے غلام ہیں۔(بہارِشریعت)

قرآنِ پاک اور شانِ صحابہ

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ان نُفُوسِ قُدْسِیَّہ کی فَضیلت ومَدْح میں قرآنِ پاک میں جابَجا آیاتِ مُبارَکہ وارِد ہوئی  ہیں، جن میں ان کے حُسنِ عمل،حُسن ِاَخْلاق اور حُسنِ ایمان کا تَذکرہ ہے اور انہیں دُنیا ہی میں مَغْفرت اور اِنْعاماتِ اُخْروِی کا مُژدَہ سُنا یا گیا ہے۔جن مُقَدَّس ہَستیوں کے اَوْصافِ حمیدہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ خود بیان  فرمائے تو ان کی عَظمت و رِفْعَت کااَندازہ کون لگاسکتاہے۔چنانچہ پارہ10،سورۃُاْلاَنْفال کی آیت : 74 میں فرمانِ خُدائے ذُو الْجَلال ہے۔

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّاؕ-لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ(۷۴)

ترجمۂ کنزالایمان:اور وہ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اوراللہکی راہ میں لڑے اور جنہوں نے جگہ دی اور ان کی مَدد کی۔ وُہی سچے ایمان والے  ہیں انکے لیے بخشش ہے اور عِزَّت کی روزی۔

اسی طرح پارہ 11سورۂ توبہ کی آیت 100میں اللہعَزَّ  وَجَلَّ   صحابۂ  کرام کو اپنی رِضا، جنّت اور کامیابی کا مُژدَہ سُناتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے :