Book Name:Faizan e Sahaba

گا کہ ہم نےحروف کی صحیح ادائیگی کے ساتھ پڑھاہو گا۔جواسلامی بھائی کسی مجبوری کے سبب ابھی تک قرآن پاک نہیں پڑھ سکے تومدرسۃ المدینہ (بالغان ) ان کے لیے بہترین موقع ہےکہ  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ وہ اس کے ذریعے درست مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک سیکھنے کے ساتھ ساتھ مختلف دعائیں ،نماز و روزہ غُسل   وطَہارت کے ضروری مسائل  اور بہت سی سُنَّتیں اور آداب بھی سیکھ سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ مدرسۃ المدینہ (بالغان )کی  برکت سے بہت سےبے عمل افراد کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپاہوگیا اور وہ اپنی گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر نیکیوں کی راہ پر گامزن ہوگئے۔آئیے اسی ضمن میں ایک مدنی بہار سنتے ہیں ۔

گھر میں مدنی انقلاب:مدینہ پور (دنیاپور، ضلع لودھراں، پنجاب) کے مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میری عملی حالت اِنتہائی افسوس ناک تھی، نماز روزے سے دور، فَحاشی و بدنگاہی کا دِلْدادہ اور دِینی معلومات سے نابلد تھا۔ ہمارا پورا گھرانا ہی فلموں، ڈراموں کا بے حدشوقین تھا۔ میری تاریک زِنْدگی میں نیکیوں کی صُبْح اس وقت طُلوع ہوئی کہ جب ہم خانیوال شہر میں رہتے تھے ایک دن دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں تَجْوید و قرأت کے مُطابق قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذِہن دیا ۔ ان کے سمجھانے پر میں نے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں داخلہ لے لیا اور پابندی سے شرکت کرنے لگا۔ اس کی برکت سے نماز روزہ، وضوو غسل وغیرہ کے مسائل سیکھے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے قریب ترہوتاچلا گیا،اسی دوران