دنیا کے سفر میں موت کی یاد!

دنیا کے سفر میں موت کی یاد!

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے25ربیعُ الآخِر 1440ھ کو ایک صُوری پیغام میں ارشاد فرمایا:اے عاشقانِ رسول! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس وقت میں مُلک سے باہَر جانے کیلئے مَطَار (یعنی ائیرپورٹ) کی طرف جا رہا ہوں، سفر کے آداب میں سے ایک اَدب یہ ہے کہ جب سفر کیا جائے تو دنیا سے رُخصت ہونے کا سفر (یعنی موت کو) بھی پیشِ نظر رکھا جائے، کہ کبھی نہ کبھی میرا دنیا سے سفر ہو ہی جائے گا۔ اللہ کرے کہ ایمان و عافیت کے ساتھ بصورتِ شہادت مدینۂ منوّرہ زادہَا اللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں زیرِ گنبدِ خضرا محبوبِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلووں میں آخِرت کا سفر ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

سَکرات میں گَر رُوئے محمد پہ نظر ہو

ہر موت کا جھٹکا بھی مجھے پھر تو مزا دے (وسائلِ بخشش مرمم، ص120)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

مدنی چینل! دیکھتے رہئے!

کرکٹر سعید اجمل کی دلجوئی

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے الحاج محمد سعید اجمل کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

غلام زادہ حاجى عبىد رضا نے مجھے آپ سے ملاقات کی تفصیلات بتائىں۔ اللہ پاک آپ کو عافىت نصىب کرے، صحتوں راحتوں بھرى طوىل زندگى عطا کرے، اٰمین۔ مجھے پتا ہے کہ آپ کے خاندان والے دعوتِ اسلامی سے محبت کرتے ہیں اور پہلے آپ لوگ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھى آئے تھے۔ آپ کے بھائی بھی باشرع ہیں، آپ کے خاندان کا ایک فرد جامعۃُ المدینہ میں بھی پڑھتا ہے اور آپ کے خاندان کے کچھ بچے بھی دارُ المدینہ میں پڑھتے ہیں، مَا شَآءَ اللّٰہ۔ آپ کے مدنى قافلے کے سفر کا اُدھار ابھی باقی ہے اور بابُ المدینہ بھی بڑے عرصے سے آپ کى تشرىف آورى نہىں ہوئی ہے، اب تو مىں مُلک سے باہَر آگىا ہوں، اللہ کرے کہ میں بابُ المدینہ حاضر ہوں اور آپ کی بھى کوئى ترکىب بَن جائے۔ بہرحال آپ ابھی تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرلیجئے اور پھر ممکن ہو تو پچیس گھنٹے کے لئے بابُ المدینہ کی ترکیب بنالیجئے گا۔ آپ کے ساتھ حاجى آصف ہوتے ہىں تو ان کو بھى مىرا بہت بہت سلام کہئے گا، گھر مىں سب کو سلام کہئے گا۔ حاجى رضا نے بتاىا کہ ہفتہ وار مدنى رسائل پڑھنے کی بھی آپ نے نىّت کى ہے تو مدنی رسائل بھی آپ دونوں پڑھتے رہىں اور جو باقى رہ گئے ہیں تو وہ بھى قضا کرلیں یعنی پڑھ لیں۔ حاجى رضا نے یہ بھی بتاىا کہ مَا شَآءَ اللّٰہ آپ مدنی رسائل بھی بانٹتے رہتے ہىں۔ ىہ بھى خوشى کى بات ہے، اللہ پاک استقامت نصىب فرمائے، اللہ کریم آپ کى،حاجی آصف کى خدمات قبول کرے، بےحساب مغفرت کى دعا کا ملتجى ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

جوابی صَوتی پیغام میں سعید اجمل کا اظہارِ مسرت

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!پىارے باپا جان آپ کا وائس میسج مجھے ملا، بڑى خوشى ہوئى،آپ ہمارے پىر و مرشد ہىں اور آپ کا حکم ہمارے سَر آنکھوں پر، آپ نے جو میسج مىں مجھے کہا کہ مدنى قافلے کا سفر نہىں ہوا تو اِنْ شَآءَ اللہ مىں وعدہ کرتا ہوں کہ اس ماہ کے اندر اندر نہىں تو اگلے ماہ، مىں ضَرور مدنى قافلے مىں سفر کروں گا۔ مدنى رسائل کا مىں نے گھر مىں بھى کہہ دىا ہے اور مىں خود بھى اِنْ شَآءَ اللہ اس پر عمل کروں گا اور اس کو روزانہ کى بنىاد پر تھوڑا تھوڑا کرکے پڑھوں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ باقى سارى چىزىں بھى پوری ہوجائىں گى، جَزَاکَ اللہُ خَیْراً۔ اِنْ شَآءَ اللہ تعالىٰ مىں جلدی آپ کے پاس کراچی بھی آؤں گا، آپ سے دعاؤں کى گزارش ہے کہ گنہگار ہوں مىرے لئے دعا کىجئے گا۔ آپ سفر پر ہىں پلىز مىرے لئے اور مىرى فىملى کیلئے دعا فرمائیے گا۔


Share

Articles

Comments


Security Code