حقوق العباد کے معاملے میں احتیاط/جوابی مکتوب  دینے کیلئے  آئی ہوئی رقم لوٹا دی

حُقُوق العباد کے معاملے میں احتیاط

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ط

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میرے میٹھے میٹھے مَدَنی بیٹے۔۔۔کی خدمت میں نَدامت کے ساتھ سلام۔

29جُمادَی الاُولیٰ1433ھ (22.04.2012) کو بعدِ عصر رَمَضان ہال (عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی) میں کافی ساری  بتّیاں روشن ہونے کی وجہ سے میں نے پریشان ہو کر آپ کو سب کے سامنے سمجھانے کی ترکیب کی، انداز میں بھی کچھ سختی آگئی میری دانست میں اتنی ساری بتّیوں کی اُس وقت چنداں حاجت نہیں تھی، صرف بَوقتِ ضرورت حسبِ ضرورت ہی بلب روشن کئے جانے چاہئیں۔ آہ! آخِرت کا حساب!!! مجھے آپ کو اکیلے میں نرمی سے سمجھانا چاہئے تھا، ظنِّ غالب ہے کہ آپ کو ایذا پہنچی ہوگی، میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی جناب میں بھی توبہ کرلی ہے اور آپ سے بھی مُعافی کا طلبگار ہوں۔ براہِ کرم! مُعافی سے نواز کر اپنی رِضامندی کا مُژدہ سنا دیجئے۔ حدیثِ پاک میں ہے:اَلسِّرُّ بِالسِّرِّ وَالْعَلَانِیَۃُ بِاالْعَلَانِیَۃِ یعنی خفیہ گناہ کی خفیہ توبہ اور علانیہ کی علانیہ۔(معجمِ کبیر، 20ج،ص159، حدیث:331) لہٰذا کل جو اسلامی بھائی موجود تھے اُن کو میری توبہ اور معافی مانگنے کی اطلاع دیکر احسان بالائے احسان فرمائیے۔ یہ چٹھی بھی پڑھائی جاسکتی ہے۔ میرے لئے بے حساب مغفرت کی دعا فرماتے رہئے۔

bapa-sign

جوابی مکتوب دینے کیلئے آئی ہوئی رقم لوٹا دی

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ط

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے بنتِ اعجاز حسین عطاریہ کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!

اللّٰہ تعالٰی آپ کو بے حساب بخشے، تقریباً ایک سال قبل شاید آپ نے ہمارے گھر فائل (ایصالِ ثواب وغیرہ کی)، مکتوب مع 126 روپے دیا ہوگا، وہ مجھے اب  ملا ہے۔ مکتوب کے آخر میں سطر لکھی تھی ”جواب دینے کیلئے .....جو مواد استعمال ہوگا قلم، پیپر، لفافہ وغیرہ اس کی رقم کُلّی اختیارات کے ساتھ اس میں ہے۔“ رقم آپ نے مجھے تحفے میں نہیں دی ہے۔(کہیں) یہ نہیں لکھا لہٰذا واپس حاضر کر رہا ہوں۔ ہاں! یہ عبارت نہ ہوتی تو پھر تحفہ ہونا سمجھ میں آجاتا۔

اللّٰہ تعالٰی آپ کی تمام جائز مُرادوں پر رحمت کی نظر فرمائے، اٰمِیْن۔ گھر میں سب کو سلام۔

bapa-sign
Share

Articles

Comments


Security Code