مَدَنی ستارے

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (ڈی جی خان) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے12 سالہ محمد مدثر عطّاری بن اللہ ڈیوایا کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُ لِلّٰہ!3ماہ میں ناظرہ جبکہ 12 ماہ میں مکمل قراٰنِ کریم حفظ کرنے میں کامیاب ہوئے ، اب روزانہ 2 پارے پڑھنے کا معمول ہے ، 2سال سے فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تہجُّد ، اِشراق و چاشت کی نمازیں پڑھنے اور مدنی مذاکرہ سننے کے پابند ہیں ، علم کی پیاس بجھانے کے لئے امیرِاہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃُ العلمیہ کی 44 سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں ، “ بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ اٰیَۃ “ پر عمل کرتے ہوئے 6 ماہ سے گھر میں درس دے رہے ہیں اور درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کا پکّا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code