اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مساجداورجائےنمازکاافتتاح: دعوتِ اسلامی کی مجلس خُدَّام المساجد کے تحت سرجانی ٹاؤن نورُ الدین گوٹھ سیکٹر5 B بابُ المدینہ( کراچی) میں جمعۃُ المبارک کی نماز سے جامع مسجد سیفِ سعدی کا افتتاح ہوا، عُمّان کے ایک تاجر اسلامی بھائی نے اس مسجد کےلئے مالی  تعاون کی سعادت پائی ٭میر پور خاص (باب الاسلام سندھ) میں فیضانِ مکہ مسجد اور٭مصطفےٰ آباد تھرپارکر (باب الاسلام سندھ) میں فیضانِ جمالِ مصطفےٰ مسجد کا افتتاح ہوا ٭بیراج کالونی، پٹھان کالونی  زَم زَم نگر(حیدرآباد) اور ٭نیو کراچی بابُ المدینہ( کراچی) میں جائے نماز کا افتتاح ہوا۔قبر سنّت کے مطابق بنائیے: ہمارے ہاں شہروں کے قبرستانوں میں کئی قبریں کم گہری بنائی جاتی ہیں جو کہ سنّت کے خلاف ہے، شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اپنے مدنی مذاکرے میں اس طرف توجہ دلاتے ہوئے انتظامیہ  کو سنّت کے مطابق قبریں بنانے کی ترغیب دلائی۔جس کے نتیجے میں ڈائریکٹر قبرستان غلام سرور نے  قبرستان انتظامیہ کے نام سنّت کے مطابق قبریں بنانے کا مراسلہ جاری کیا۔ اس کی تفصیل صفحہ 39 پر ملاحظہ فرمائیے۔شہزادۂ عطار کی مدنی حلقے میں شرکت: سردار آباد(فیصل آباد) میں کرکٹرسعیداجمل عطاری کے گھر شخصیات مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شہزادۂ عطار حضرت مولانا حاجی محمد بلال رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔

سنّتوں بھرے اجتماعات: دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سردارآباد(فیصل آباد)کی زرعی یونیورسٹی کی مسجد  میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سفرِمعراج کے موضوع پر بیان کیا، کثیر اسلامی بھائیوں نے اجتماع میں شرکت کی سعادت پائی ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ ( کراچی) میں انجینئر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت مرکزُالاولیا( لاہور) میںFinance Officers کے لئے سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت پنجاب  انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ اسپتال کے CEOڈاکٹر ندیم حیات،ڈاکٹر شاہد حمید اور ڈاکٹر مظہر سمیت عملے کے  کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔مدنی قافلے کی سُوئے بغداد روانگی: عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی سے ایک مدنی قافلے نے بغدادِ مُعَلّٰی عراق شریف کاسفر کیا، اراکینِ شوریٰ نے شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت فرمائی۔ختمِ بخاری شریف: استاذُالمحدثین حضرت سیّدناابوعبداللہ محمدبن اسمعیل بخاری علیہِ رحمۃُ اللہِ البارِی کی مایہ ناز تالیف”صحیح بخاری“ کو اَصَحُّ الۡکُتُبۡ بَعۡدَکِتَابِاللہ یعنی قرآنِ پاک کے بعدصحیح ترین کتاببھی کہاجاتاہے۔ جامعات (عالم کورس کے مدارس ) میں تعلیمی سال کے آخر میں اہتمام کے ساتھ بخاری شریف کی آخری حدیثِ پاک کا درس ہوتا ہے جسے”ختمِ بخاری“ کہا جاتا ہے۔ 6مئی 2017ء مطابق 10 شعبانُ  المعظم 1438ھ بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  بابُ المدینہ (کراچی)میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے دوران شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی موجود گی میں”ختمِ بخاری“ کا سلسلہ ہوا۔ اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) سمیت مختلف مقامات پر جمع ہوکر جبکہ اسلامی بہنوں نے اپنے گھروں میں مدنی چینل کے ذریعے”ختمِ بخاری“ میں شرکت کی سعادت پائی۔ اَلْحَمْدُللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے شعبےجامعات المدينہ(عالم کورس کروانے والے مدارس)سے2016ءتک 2904 طلبہ اور2738 طالبات درسِ نظامی (عالم کورس)مکمل کرچکےہیں جبکہ رواں سال439 طلبہ اور 1018طالبات نےدرسِ نظامی مکمل کرنےکی سعادت پائی۔ مجموعی طور پر اب تک جامعاتُ المدینہ سے درسِ نظامی مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 7099 ہے۔مختلف کورسز: دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلباء کے لئے 26 روزہ اور 12 روزہ جز وقتی ”فیضانِ قرآن و حدیث کورسز‘‘  کا سلسلہ پاکستان بھر میں جاری ہے۔ اس کورس میں فرض دینی علوم، درست مَخارِج کے ساتھ قرآن پڑھنا، سنّتیں اور آداب اور دیگر مدنی پھول  سکھائے جاتے ہیں۔  مئی کے مہینے میں پاکستان بھر میں یہ کورسز 135 سے زائد مقامات پر کروائے جارہے ہیں جن میں شرکاء کی تعداد 2200 سے زائد ہے۔ ان کورسز میں روزانہ ڈیڑھ سے دو گھنٹےکی کلاس ہوتی ہے جس میں طلبہ کو علمِ دین سکھانے کے ساتھ ساتھ اَخلاقی تربیت کی بھی ترکیب کی جاتی ہے۔ ٭مجلس کورسز(دعوتِ اسلامی) کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں  یکم تا 8 اور12 تا 19اپریل فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا۔  ٭اپریل کے مہینے میں  فیضانِ مدینہ نواب شاہ اور فیضانِ مدینہ شہداد پور میں 7،7 دن کے فیضانِ  نماز کورس ہوئے۔ ان کورسز میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مجلس عُشْرواطراف گاؤں: 22اپریل 2017ء کو ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں مجلس عُشْرو   اطراف گاؤں  کی خصوصی شرکت کا سلسلہ ہوا۔ مجلس کی طرف سے پاکستان میں تقریباً 775 مقامات پر اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کا اہتمام تھا جہاں لگ بھگ7343 اسلامی بھائیوں نے مدنی مذاکرے میں شرکت  کی سعادت پائی۔ شیخِ طریقت امیرِاہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےعُشْرکےبارے میں زمیندار اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات عطافرمائے نیز  یہ دعا بھی فرمائی:یا اللہ! جوعُشْر دیتے ہیں جو دیں گے،جو عُشْر جمع کرتے ہیں جمع کریں گے، اس میں تعاون کرتے ہیں،بھاگ دوڑ کرتے ہیں،نیکی کی دعوت دیتے ہیں، ان کے یہاں جاجا کر اجتماعات کرکے کسانوں کو زمینداروں کو جمع کرکے  انہیں  ترغیب دیتے، ان کو ثواب کی امید یں دلاتے، اللہتعالٰی کے عذاب سے ڈراتے ہیں ان سب کوبےحساب مغفرت  سے مُشَرَّف کر دے اور ان کی آل اولاد سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی فرما۔ اٰمین بِجَاہِ النَّبی الاَمِیْن صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم مجلس مدنی عطیات بکس کی کارکردگی: دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔ مجلس مدنی عطیات بکس کے مختلف ذمہ داران نے رَجَبُ المُرَجَّب 1438ھ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً آٹھ ہزار ایک سو (8100) اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی نیز ہفتہ وار اور بڑی راتوں (مثلاًشبِ معراج، شبِِ برأت) کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنےکی ترغیب دلائی۔ جامعاتُ المدینہ  للبنین کے سالانہ امتحانات: شعبۃُ الامتحان جامعاتُ المدینہ للبنين کے تحت اس سال (1438 ھ/2017ء) کے سالانہ امتحانات کا آغاز 07مئی 2017ء  بروز اتوار سے ہوا۔ جس میں پاکستان بھر کے 210 جامعاتُ المدینہ سے15,735طلبہ جبکہ بیرون ملک کے جامعاتُ المدینہ سے2,179طلبہ امتحانی داخلہ فارم جمع کروا کر شرکت کے اہل بنے۔ طلبائے کرام کی ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت:گزشتہ مہینے 42سنی مدارس وجامعات کےتقریباً 1310 طلبائے کرام نے  مختلف مقامات پر  ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات  میں شرکت فرمائی۔

قبولِ اسلام

مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی کاوش سےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل آباد)میں ایک غیرمسلم نے اپنی اہلیہ سمیت قبولِ اسلام کی سعادت پائی۔

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

عُلَمائے کِرَام و مَشَائخِ عِظام سے ملاقاتیں:دعوتِ اسلامی کی مجلِس رابطہ بالعلماءوالمشائخ کے ذِمَّہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے گزشتہ ماہ تقریباً 1480علما و مشائخ سے ملاقات کی سَعَادَتْ پائی،ان میں سے کچھ حضرات کے اَسمائے گرامی ملاحظہ فرمائیے: حضرت مولانا رضا ثاقِب مصطفائی(گوجرانوالہ، پنجاب پاکستان) ٭حضرت مولانا غلام مُرْتَضیٰ ساقِی مُجَدِّدِی (گوجرانوالہ، پنجاب پاکستان) ٭حضرت مولانا جاویدمصطفٰی سعیدی (بہاولپور،پنجاب پاکستان) ٭حضرت مولانا  کاشِف سَعِیْدِی (مُہْتَمِمْ جامعہ اسلامیہ نَبَوِیَّہ بہاولپور، پنجاب پاکستان) ٭حضرت مولانا محمد احمد (ادارہ مِصْباحُ الْقرآن، بہاولپور، پنجاب) ٭حضرت مولانا غازِی محمد عبدالواحد(چاند پور،بنگلہ دیش) ٭حضرت مولانا ندیم الراشد (چاندپور،بنگلہ دیش) ٭حضرت مولانا عبدالباری مُجَدِّدِی (چاندپور،بنگلہ دیش) ٭حضرت علامہ مولانا سَیِّد غلام مُرْتَضٰی شاہ  (دارالعلوم کریمیہ رضویہ دارالسلام ٹوبہ،پنجاب) ٭حضرت مولانا پروفیسر محمد منعم حسنین صِدِّیْقِیْ (مہتمم دارالعلوم کریمیہ رضویہ دارالسلام ٹوبہ، پنجاب) ٭حضرت مولانا عبد المَنَّان نقشبندی (دارالعلوم کریمیہ رضویہ دارالسلام ٹوبہ،پنجاب) ٭حضرت مولانا ابوالفضل  محمدفَضْلُاللہ(مہتمم دارالعلوم محمدیہ سنیہ لنڈے شاہ، مردان) ٭حضرت مولانارُوح الامین (مہتمم کنزالایمان شہباز گڑھی، مردان) ٭حضرت مولاناحافظ شاہ روم  (مہتمم و مدرس وقاضی جامعہ دارالعلوم حنفیہ  وجامعہ اُمُّ الْخَیْر للبنات، مردان) ٭حضرت مولانا اِحْسَانُاللہجنیدی(ناظم اعلی جامعہ جنیدیہ غفوریہ  جمرود  روڈ کارخانہ، پشاور) ٭حضرت مولانا ڈاکٹر محمد شفیق امینی  (مہتمم جامعہ  امینیہ قادریہ جنیدیہ چارسدہ، خیبرپختون خواہ) ٭حضرت مولانامحمد اویس  قادری ( مہتمم  مدرسہ احیاء العلوم  بھائی  خان  رستم، مردان) ٭حضرت مولانا  ڈاکٹر عبدالناصر لطیف( مہتمم ومدرس جامعہ ضیاء العلوم   گڑھی  کپورہ، مردان) ٭حضرت علامہ مولاناسَیِّدْشریف گل( مہتمم جامعہ  فیضان مصطفی، مردان)۔

شخصیات کی آمد: 28اپریل2017ء کو اُسْتاذُالْعُلَمَاء، خلیفۂ بُرْہان ِمِلَّتْ، شارِح مؤطَّا امام مالک،مفتی شَمْسُ الْھُدیٰ مِصْباحِی مدظلہ العالی نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ ناروے(Haugerud Oslo Norway)  کا دورہ فرمایا،اس موقع پر کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول بھی موجود تھے٭حضرت مولانا خالدمحمود قاسمی اور حضرت مولانا نذرحسین نقشبندی (جامعہ قاسمیہ زاہدیہ)کی جامعۃ المدینہ بھمبر کشمیر تشریف آوری ہوئی نیزسیاسی شخصیت شہزاد اِقبال نے مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ برمنگھم  UKکا دورہ کیا۔

شَخْصِیَّات سے ملاقاتیں:مُبَلِّغِیْنِدعوتِ اسلامی نے دَرج ذیل شخصیات  سے ملاقات  کرکے نیکی کی دعوت پیش کی:سعید الدین (چیئرمین میٹرک بورڈکراچی) ٭عاطف صفدر رندھاوا (سیاسی شخصیت دارالسلام ٹوبہ، پنجاب پاکستان) ٭کاشف نواز (ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،دارالسلام ٹوبہ، پنجاب پاکستان) ٭محمد شفیق (اسسٹنٹ کمشنر دارالسلام ٹوبہ، پنجاب پاکستان) ٭غلام نبی گجر(سٹی چیئرمین دارالسلام ٹوبہ، پنجاب پاکستان) ٭ملک حسیب(ایڈووکیٹ اسلام آبادبار ایسوسی ایشن ،پاکستان) ٭نوید ملک(صدر اسلام آبادبار ایسوسی ایشن، پاکستان) ٭آصف علی (جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،پاکستان) ٭محمد ریاض(اکاؤنٹنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ اسلام آباد، پاکستان) ٭ڈاکٹر حبیب قادر(اوکاڑہ، پنجاب پاکستان) ٭چودھری محمد اشفاق (سابق MNA ٹوبہ، پنجاب پاکستان) ٭سلطان محمود(ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 سردار آباد (فیصل آباد))  ٭فیضاللہ کموکا (سابقMPAسردارآباد (فیصل آباد)) نیز چودھری فقیرحسین ڈوگر(MPA سردارآباد (فیصل آباد) کے ڈیرے پر مدنی حلقے  کا سلسلہ ہوا۔

طلبائے کرام کی  فیضانِ مدینہ تشریف آوری:مجلس رابطہ بالعلما والمشائخ کےتحت جامعہ نعیمیہ مرکزالاولیا(لاہور) کے دورۂ حديث شريف کےتقریباً104 طَلَبائےکِرَامْ کی مفتی محمد عمران قادری مدظلہ العالی کی ہمراہی میں مدنی مرکزفيضان مدينہ جوہرٹاؤن مرکزالاولیا(لاہور)تشریف آوری ہوئی۔ رُکْنِ شُوْریٰ نےمُعَزَّزمہمانوں کودعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور تَعَارُفِیْ سی ڈی (N.C.D) بھی دکھائی گئی۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

سنتوں بھرے اجتماعات: 7مئی 2017ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں قائم جامعۃُ المدینہ میں دستارِفضیلت اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ اس اجتماع  میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولاناابواُسَید عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور 5 افریقی ممالک کے درس نظامی(عالم کورس)مکمل کرنے والے طلبائے کرام کے سر پر دستارِ فضیلت سجائی (یعنی اپنے دستِ مبارک سےان کےسروں پرعمامہ باندھا)۔ ٭29، 30اپریل 2017ءکوڈربن ساؤتھ افریقہ میں 2دن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے  اور دعوتِ اسلامی کی  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابوحامد محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےشرکاکی تربیت فرمائی ٭20 اپریل 2017 کو ہالینڈ کے شہرRotterdamمیں  شبِ معراج کے سلسلے میں اجتماعِ ذکرونعت  منعقد ہوا جس میں کثیرعاشقانِ رسول نے شرکت فرمائی ٭23اپریل2017 کو بحرین میں اجتماعِ ذکرونعت بسلسلۂ شب ِمعراج  منعقد ہواجس میں مبلغ ِ دعوتِ اسلامی حافظ ابوالبِنۡتَیۡن  محمدحسّان رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا،سینکڑوں عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت پائی ٭29 اپریل 2017ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شکاگو (Chicago) امریکہ (USA) میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا  جس میں رکنِ امریکہ مشاورت نےسنّتوں بھرا بیان فرمایا، تقریباً200 اسلامی بھائیوں نے شرکت  فرمائی ٭15 اپریل 2017ء بروزہفتہ ہانگ کانگ کے شہرتکاوان میں سنّتوں بھرااجتماع ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس اجتماع میں ہانگ کانگ  کے مختلف شہروں سے  کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت فرمائی ٭23 اپریل 2017ء  کو ہانگ کانگ میں 10مقامات پر شبِ معراج کے سلسلے میں اجتماعاتِ ذکر ونعت کا سلسلہ ہوا  ٭18 اپریل 2017ء کو ہانگ کانگ کے شہرابردین (Aberdeen) میں مدرسۃُ المدینہ فیضانِ عطار  میں تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے  کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو ، دارُالحکومت اوٹوا، مونٹریال،  کارن وال،وینکوور، ونی پیگ، ریجائینہ اور کیلگری میں سنتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ  ہوا جن میں کثیرتعداد میں عاشقان رسول نے شرکت فرمائی۔ اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ نماز کورس: دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسزکےتحت3دن کا فیضانِ نمازکورس  14 اپریل 2017ءسےاٹلی کے شہر Bologna میں ہوا، تقریباً 350اسلامی بھائیوں نےشرکت کی سعادت پائی ٭25 اپریل 2017ءسےبیلجئممیں ہوا، 9اسلامی بھائی شریک ہوئے ٭ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم (Amsterdam) میں 28 اپریل 2017ء سے ہوا، شرکا کی تعداد42رہی ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شکاگو(Chicago) امریکہ(USA) میں29 اپریل تا یکم مئی 2017ء ہوا جس میں USAکی مختلف ریاستوں(کیلی فورنیا، ٹیکساس، فلوریڈا، جارجیا، مشیگن،منی سوٹا، نیو یارک، لوزیانااورنارتھ کیرولینا)سے تقریباً 100 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نےمدنی قافلے میں نیویارک سفر کیا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مونٹریال کینیڈا میں ہوا، کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی۔اسلامی بہنوں کے لئے مختلف کورسز:اپریل تامئی2017ءاٹلی کے3شہروں بلونیا،لومیزااور کینرانوا میں اسلامی بہنوں کے لئے 3دن کا مدنی کام کورس ہوا جس میں60اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ٭اپریل تا مئی2017ء U.K کے 3بڑے شہروں فلاؤ flough))،پریسٹونPreston)) اور اسکاٹ لینڈ میں3دن کے مدنی کام کورس ہوئے،تقریباً130 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی ٭اپریل2017ء ہندکےتین شہروں حیدرآباددکن، احمدنگراورجلگاؤں(مہاراشٹر)میں3 دن کے مدنی کام کورس ہوئے، 133 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ٭2،3،4 اپریل2017ء نیپال کےشہر بٹول(ضلع روپندیہی) میں بھی3 دن کا مدنی کام کورس ہوا۔ ٭4،5،6 اپریل 2017ء ہندکے صوبے گجرات  کے5شہروں موڈاسا، وانکانیر، وراول، مھسانہ اوربھج  میں 3دن کے مدنی انعامات کورسز ہوئے جن میں 238 اسلامی بہنوں نےشرکت کی سعادت پائی ٭7مئی 2017ء کو ہند کے شہر میراروڈ(ضلع بمبئی)میں26گھنٹے کامدنی انعامات کورس ہوا، 30 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔مدنی قافلوں کا سفر: اٹلی سے2مدنی قافلوں نے  راہِ خدا میں سفر اختیارکیا،ایک مدنی قافلہ یونان(Greece)کےشہر ttence  جبکہ دوسرامدنی قافلہ Switzerlandکےشہرجنیوا (Geneva) پہنچا جہاں مختلف مدنی کاموں میں شرکت کا سلسلہ رہا ٭30،29،28اپریل 2017ء کو18اسلامی بھائیوں نے 3دن کے مدنی قافلے میں جاپان کے شہر یوکی کا سفر کیا اور وہاں نیکی کی دعوت عام کی  ٭16،15،14 اپریل2017ء عُمّان میں 22اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی ٭ناروے سے 9 اسلامی بھائیوں  پر مشتمل مدنی قافلے نے فِن لینڈ(Finland)کا سفر کیا ٭اپریل 2017 ء میں ایک مدنی قافلے نے 12دن کے لئے  ہانگ کانگ سے جاپان  کا سفر کیا٭رَجَبُ المُرَجَّب کے آخری  ایام میں U.K سے جامعۃُ المدینہ سے وابستہ 12 ماہ کے مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ 3 ماہ کے لئے کینیڈا کے مختلف شہروں میں سفر کے لئے پہنچا۔ مدنی قافلے کے شرکا نے ٹورنٹوکے علاقہ تھارن کلف میں موجودجائے نماز فیضانِ عطار میں  فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کیا جس میں کثیر نوجوانوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلے کی برکت سے نمازیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ٭16 اپریل 2017ء کو ایک مدنی قافلہ عرب شریف سے  بغدادِ مُعَلّٰی سفر پر روانہ ہوا۔ مدنی  قافلے نے  مقامی عاشقانِ رسول  میں نیکی کی دعوت  عام کی نیز علمائے کرام سے ملاقاتیں  کرکے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیا۔مساجدکاافتتاح اورسنگ بنیاد: 29اپریل 2017ءکودعوتِ اسلامی کی مجلس خُدَّامُ المساجد کے تحت عطاری کابینہ موزمبیق کے شہر Beira کے علاقے ceramic میں فیضانِ زَم زَم مسجد کے افتتاح کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت فرمائی اورنگرانِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ جہاں 10 مقامی اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے آپ کوامامت کورس کےلئے پیش کیا۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّاس مسجد میں دعوت اسلامی کے دیگر مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ مقامی زبان میں ہفتہ وار مدنی حلقہ بھی لگایا جائےگا ٭نگرانِ شاذلی کابیناتU.Kنے کووینٹری U.K میں  فیضانِ اسلام مسجدکا سنگِ بنیاد رکھا ،اس جگہ پہلے غیر مسلموں کی عبادت گاہ قائم تھی ٭دیارِ صدرُ الافاضل مراد آباد (یوپی ہند) میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کے سنگِ بنیاد کے موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ شبِ براءت کے اجتماعات: اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کے علاوہ مقدس اور بڑی راتوں(مثلاًشبِ معراج،شبِ برأت، رمضان المبارک کی ستائیسویں شب وغیرہ) میں  بھی اجتماعات کا انعقاد کیاجاتا ہے۔ ان مبارک اجتماعات کے متعدد فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ شُرکا کو شب بیداری اور عبادت  گزاری کی سعادت ملتی ہے جبکہ اِنفرادی طور پر اپنے گھر وغیرہ میں عبادت کرنے والے عموماً کچھ ہی دیر میں تھک کر نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ دیگر مقدس راتوں کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں شبِ براءَت بھی خوب اہتمام سے منائی جاتی ہےاورپاکستان کے علاوہ  دنیا  کے متعدد ممالک میں بھی سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اس سال بھی شبِ براءت کے موقع پر بیرونِ پاکستان دنیا کے متعدد مقامات پر اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی، مثلاً ہانگ کانگ میں 13 اورساؤتھ کوریامیں12مقامات،تنزانیہ اور یوگنڈا میں 2،2 مقامات پر نیز ناروے، منامہ(بحرین) کوالالمپور (ملائیشیا) کے علاوہU.Kکےمتعدد شہروں میں اجتماعات کی ترکیب ہوئی۔ رکنِ شوریٰ کی حاضریٔ مدینہ:اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  17 اپریل 2017ء کو مجلس المدینۃ العلمیہ کے نگران ،رکنِ شوریٰ کی حاضریٔ مدینۂ منورہ اور عمرے کےادائیگی کے لئے سفرِ حَرَمَین طَیِّبَیۡن کی ترکیب ہوئی۔اس مبارک سفر کے دوران بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شمولیت کا سلسلہ رہا،رکنِ شوریٰ نے مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں مدنی ممالک کے ذمہ دارن کی تربیت فرمائی  اور اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں پردے کی ترکیب کے ساتھ بیان بھی فرمایا ۔

مجھے نیکی کی دعوت کے لئے رکّھو جہاں بھی کاش!

میں خوابوں میں پہنچتا ہی رہوں اکثر مدینے میں

(وسائلِ بخشش، ص283)

قبولِ اسلام

30،29اپریل اوریکم مئی 2017ء کو عطاری کابینہ موزمبیق (Beira) سے 6اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مدنی قافلے  کی برکت سے 3غیر مسلم گھرانوں کے10 افراد نے قبولِ اسلام کی سعادت پائی۔اسلام آوری کی سعادت پانے والوں کےاسلامی نام رکھے گئے،تجدیدِ نکاح(قبولِ اسلام کے بعد نئے سرے سے نکاح)کی ترکیب ہوئی۔نَومسلموں کی اِسلامی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ٭بینن ویسٹ افریقہ میں ایک جبکہ یوگنڈا میں تین غیر مسلموں نے مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا ٭برمنگھم  U.K میں بھی ایک غیرمسلم نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  قبولِ اسلام کی سعادت پائی ٭7مئی 2017کو کینیڈا کےشہرٹورنٹومیں  شرکائےمدنی قافلہ کی انفرادی کوشش کی برکت سےایک مقامی سفید فام غیر مسلم نے اپنے باطل مذہب سے توبہ کی اوردینِ اسلام قبول کیا۔ نَومسلم کا اسلامی نام محمد جبکہ پکارنے کیلئے شعبان رضارکھا گیا۔

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

اسلامی بہنوں کا تربیتی اجتماع:25رَجَبُ الْمُرَجَّب 1438 ہجری مطابق22اپريل2017ءبروزہفتہ اسلامی بہنوں کے تربیتی اجتما ع کا سلسلہ ہوا۔ پاکستان اور بیرونِ پاکستان تقریباً 1155 مقامات پر لگ بھگ 46 ہزار اسلامی بہنوں نے جمع ہوکر اس اجتماع میں شرکت کی اورسہ پہر3بجے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابوحامدمحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی چینل کے ذریعے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

مَحَارِم اجتماعات:مجلس مُعاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کی ایک مجلس   ہے جو اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کے   بیرونی معاملات میں معاونت  کرتی  اور اسلامی بہنوں کے مَحَارِم کو مدنی ماحول سے منسلک کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس مجلس کے تحت مَحارِم اجتماعات کا سلسلہ ہوتا رہتاہے جن میں اسلامی بہنوں کے مَحرم اسلامی بھائی شرکت کرتے، سنتوں بھرے بیان سنتے  اور سنتیں سیکھتے ہیں۔ 1438ھ کے رجبُ المُرَجَّب  اور شعبانُ المعظم کے ابتدائی ایام میں اس مجلس کےتحت پاکستان بھرمیں تقریباً54مقامات پرمَحَارِم اجتماعات کا سلسلہ ہوا  جن میں تقریباً700 اسلامی بھائیوں نےشرکت کی سعادت پائی۔

مختلف کورسز:15تا26اپریل2017ء باب المدینہ (کراچی)، زم زم نگر حیدرآباد، سردار آباد(فیصل آباد)،گلزارِ طیبہ (سرگودھا) اور راولپنڈی میں قائم اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں 12دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا، تقریباً 144اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی ٭2مئی 2017ء  مذکورہ پانچ شہروں  کی مدنی تربیت گاہوں میں 12دن کے مدنی کام کورس کا سلسلہ ہوا،شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد 149 رہی۔

جامعاتُ المدینہ  للبنات کے سالانہ امتحانات:رَجَبُ المُرَجَّب 1438ھ میں جامعاتُ المدینہ للبنات کے تحت درسِ نظامی (عالمہ کورس) کے سالانہ امتحانات  منعقدہوئےجن میں ملک اور بیرونِ ملک سے تقریباً8857 طالبات نے شرکت فرمائی۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

May Dawat-e-Islami prosper

Departments’ Madani News

A non-Muslim embraced Islam

By virtue of the efforts made by the Majlis Makt-u-bat-o-Tawizat-e-Attariyyah, a non-Muslim and his wife were privileged to embrace Islam at the Madani Markaz, Faizan-e-Madinah, Sardarabad (Faisalabad).

Inauguration of Masajid and places designated for Salah

Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis “Khuddam-ul-Masajid”, Jamay Masjid Saif Sa’adi was inaugurated in Nuruddin Goth, sector 5 B, Surjani town Bab-ul-Madinah (Karachi). Salat-ul-Jumua was the very first Salah performed there, marking the inauguration. An Islamic brother who is a trader from Oman was privileged to provide financial aid for the Masjjid. * Masjid Faizan-e-Makkah and Masjid Faizan-e-Jamal-e-Mustafa were inaugurated in Mirpur Khas (Bab-ul-Islam Sindh) and Mustafa-abad Tharparker (Bab-ul-Islam Sindh) respectively. Moreover, a place for Salah was designated at Barrage colony, Pathan colony Zam Zam Nagar (Hyderabad) and another at New Karachi Bab-ul-Madinah (Karachi) where Salahs have also been started.

Grave according to Sunnah

The graves made in the graveyards of our cities are shallow and hence are contrary to Sunnah. During a Madani Muzakarah, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat drew the attention of the authorities towards it and motivated them to have graves built in accordance with Sunnah. As a result, the director of the graveyard, Ghulam Sarwar, issued a circular to the graveyard administration, instructing them to have graves built in accordance with Sunnah.

Beloved son of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat participated in Madani Halqah

In Sardarabad (Faisalabad), a Madani Halqah was held at the house of Saeed Ajmal Attari – a famous cricketer. Personalities attended it and the beloved son of Ameer-e-Ahl-e-Sunnnat, Maulana Haji Bilal Attari Madani delivered a Sunnah-inspiring speech during it.

Sunnah-inspiring Ijtima’at

At the Masjid of the Agriculture University Sardarabad (Faisalabad), the education department of Dawat-e-Islam held a Sunnah-inspiring Ijtima in which a preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring speech on “The Journey of Ascension” attended by a large number of Islamic brothers. * Under the supervision of the education department of Dawat-e-Islami, an Ijtima was held for engineers at the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah, (Karachi) in which a member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech. * Under the supervision of the education department of Dawat-e-Islami, an Ijtima was held for finance officers in Markaz-ul-Awliya (Lahore) in which a member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech. * Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis doctors, a Sunnah-inspiring Ijtima was held at the Punjab institute of cardiologist Lahore in which a preacher of Dawat-e-Islamic delivered a Sunnah-inspiring speech attended by a large number of Islamic brothers and the hospital staff including the hospital CEO Doctor Nadeem Hayat, Doctor Shahid Hameed and Doctor Mazhar.

Madani Qafilah left for Baghdad

A Madani Qafilah travelled from the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah (Karachi) to Baghdad, Iraq. Members of Shura provided guidelines to the travellers of the Madani Qafilah.

Khatm-e-Bukhari

The masterpiece “Sahih Bukhari” authored by the teacher of the scholars of Hadis, Sayyiduna Abu Abdullah Muhammad bin Ismaeel Bukhari رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْه, is also acknowledged as (اَصَحُّ الْکُتُبْ بَعْدَ کِتَابِ اللّٰہ) i.e. the most authentic book after the Holy Quran. At Jamiat (i.e. the Madaris offering Islamic scholars course), completion of education culminates with the specially-organized Dars of the last Hadis mentioned in the book “Bukhari”. This is known as “Khatm-e-Bukhari”. On 6 May 2017, 10 Shaban-ul-Muazzam, 1438, a session on “Khatm-e-Bukhari” took place in the presence of Sheikh-e-Tariqat Ameer-e-Ahl-e-Sunnat during the weekly Madani Muzakarah held at the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah, (Karachi). Islamic brothers gathered at different places including the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah Bab-ul-Madinah, (Karachi) where they had the privilege of attending it. Islamic sisters watched it on the Madani channel at their homes. By the grace of Allah عَزَّوَجَلَّ, 2904 male students and 2738 female students have completed the Dars-e-Nizami (Islamic scholar course) until 2016 through Jamia’at-ul-Madinah – a department of Dawat-e-Isalami. During the current year, 439 male students and 1018 female students were privileged to complete the Dars-e-Nizami. As a whole, 7099 male and female students have completed the Dars-e-Nizami through Jamia’at-ul-Madinah until now.

Different courses:

Under the supervision of the education department of Dawat-e-Isalami, 26-day and 12-day part-time Faizan-e-Quran-o-Hadis courses have been offered all over Pakistan for the students who have taken matric examinations. The course includes obligatory Islamic knowledge, reciting the Holy Quran with correct pronunciation, Sunnahs, manners and Madani pearls. During May, 2017 these courses were taught at over 135 places all over Pakistan. The number of the attendees is over 2200. During the course, the duration of the lessons taught on a daily basis is one and a half hours to two hours. The participants not only gain Islamic knowledge but also learn good manners. * Under the supervision of Majlis courses, “Faizan-e-Namaz courses” were held at the Madani Markaz Faizan-e-Madinah Sukkher from 1 to 8 and from 12 to 19 April.  * In the month of April, a 7-day “Faizan-e-Namaz course” was held in  Faizan-e-Madinah Nawab Shah and Faizan-e-Madinah Shadad Pur each. A large number of Islamic brothers attended these courses.

Majlis ‘Ushr and villages suburbs:

Majlis ‘Ushr and villages suburbs particularly made the people attend the weekly Madani Muzakarah held on 22 April 2017. By virtue of the efforts made by the Majlis, arrangements were made at 775 places where more or less 7343 Islamic brothers had the privilege of attending the Madani Muzakarah collectively. Shaykh-e-Tariqat Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ answered the questions asked by the Islamic brothers who were landowners. He also prayed: “Ya Allah عَزَّوَجَلَّ! Forgive without accountability all those paying and intending to pay ‘Ushr, collecting and intending to collect ‘Ushr, helping in it, striving for it, conveying the call to righteousness, gathering farmers and landowners in their localities and holding Ijtima’at there, motivating them to pay ‘Ushr and to expect reward in return and making them feel fear from the Divine punishment [in case of not paying it]. [And Ya Allah!] Make their offspring a source of solace for them. Ameen!

Majlis Madani Donations Box:

Different Majalis of Dawat-e-Islami are busy promoting the call to righteousness. Different responsible Islamic brothers for Madani Donation Boxes conveyed the call to righteousness to almost 8100 Islamic brothers belonging to various walks of life in different cities of Pakistan. They were also invited to attend weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ and to travel with Madani Qafilahs.

Annual exams held at Jami’a-tul-Madinah for male students

Under the supervision of the examination department for Jami’a-tul-Madinah for female students, annual exams started for the year 1438/2017 on 7 May, 2017 on Sunday. 15735 students from 210 Jami’aat of Pakistan and 2179 students from overseas Jami’aat submitted their examination forms, becoming eligible to appear in the examinations.

Students attended weekly Ijtima’at

Last month, 1310 students from more or less 42 Sunni Madaris and Jamia’at attended the weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at of Dawat-e-Islami held at different places.

 

 

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Madani News for Islamic Sisters

The Training  ijtima of Islamic sisters

On Saturday at around 3 pm, Nigran-e-Shura Maulana Haji Muhammad Imran Attari delivered a Sunnah-inspiring speech during a Tarbiyyati Ijtima held for Islamic sisters via Madani Channel. Teachers from Jamia-tul-Madinah, Madaris-ul-Madinah and Dar-ul-Madinah as well as other Islamic sisters participated in this Ijtima. This speech was also broadcast live on Madani Channel. Gathering at around 1155 places in Pakistan, almost 46,000 Islamic sisters attended this Ijtima’.

Maharim Ijtima’aat

During the initial days of Rajab-ul-Murajjab and Sha’ban-ul-Mu’azzam 1438 AH, Maharim Ijtima’aat were held at around 54 places in Pakistan in which more or less 700 Islamic brothers participated. These Ijtima’aat were held by the Majlis Mu’awanat Bara`ay Islamic Sisters.

Different Courses

From 15 to 26 April, 2017, a 12-day Faizan-e-Namaz Course for Islamic sisters was held at Bab-ul-Madinah (Karachi), Zamzam Nagar (Hyderabad), Sardarabad (Faisalabad), Gulzar-e-Taybah (Sargodha) and Rawalpindi. More or less 144 Islamic sisters attended this course. Moreover, a 12-day Madani Work Course for Islamic sisters was also held in the above-mentioned five cities. 149 Islamic sisters attended it.

Annual exams at Jami’a-tul-Madinah for girls

In Rajab-ul-Murajjab, 1438 AH, annual examinations for Dars-e-Nizami were held by Jami’a-tul-Madinah for girls. More or less 8857 female students took the exams from and outside Pakistan.


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Overseas Madani News

Madani News of embracing Islam:

Six Islamic brothers from Mozambique travelled with a Madani Qafilah in April and May, 2017. By the blessings of the Madani Qafilah, ten non-Muslims embraced Islam. The new Muslims are being provided with Islamic teachings. Furthermore, a non-Muslim in West Africa and three in Uganda accepted Islam through a preacher of Dawat-e-Islami. In Birmingham, UK, a non-Muslim was privileged to embrace Islam at the Madani Markaz Faizan-e-Madinah. By the blessings of a Madani Qafilah, on 7 May, 2017, a non-Muslim accepted Islam in Toronto Canada.

Sunnah-inspiring Ijtima’aat

In Johannesburg, South Africa, a Dastaar-e-Fazeelat Ijtima’ was held at the Jami’a-tul-Madinah. During this Ijtima’, the beloved son of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Maulana Abu Usayd Ubayd Raza Attari Madani delivered a Sunnah-inspiring speech. He also adorned with turbans the heads of those Islamic brothers from five African countries who completed Dars-e-Nizami.

On 29 and 30 April, 2017, a 2-day Tarbiyyati Ijtima’ was held in Durban, South Africa. A large number of Islamic brothers attended it and were guided by Nigran-e-Shura of Dawat-e-Islami, Maulana Abu Haamid Muhammad Imran Attari.

On 20 April, 2017, an Ijtima’-e-Zikr-o-Na’at was held in Holland in connection with the night of Ascension. A large number of Islamic brothers attended it.

On 23 April, 2017, an Ijtima’-e-Zikr-o-Na’at was held in Bahrain in connection with the night of Ascension. In the Ijtima’, a Sunnah-inspiring speech was delivered by the preacher of Dawat-e-Islami, Haafiz Abul-Bintayn Hassaan Raza Attari. A large number of devotees of Rasool attended it.

On 29 April, 2017, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in Chicago (USA) in the Madani Markaz Faizan-e-Madinah. In the Ijtima’, a Sunnah-inspiring speech was delivered by the member of America Mushawarat. Almost 200 Islamic brothers attended the Ijtima’.

On Sunday, 15 April, 2017, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in a city of Hong Kong. In the Ijtima’, a Sunnah-inspiring speech was delivered by a preacher of Dawat-e-Islami who is also a member of Markazi Majlis-e-Shura. A large number of devotees of Rasool from different cities of Hong Kong attended it.

On 23 April, 2017, an Ijtima’-e-Zikr-o-Na’at was held at 10 different places of Hong Kong in connection with the night of Ascension.

Faizan-e-Namaz course for Islamic brothers

Under the supervision of the Dawat-e-Islami’s Majlis for Madani courses, a 3-day ‘Faizan-e-Namaz course’ was held at the following places:

v  Bologna Italy where the number of attendees was 350.   

v  Belgium where the number of attendees was 9.

v  Amsterdam Holland where the number of attendees was 42.

v  Madani Markaz Chicago USA where the number of attendees from different states of USA was more or less 100. After the course ended, Islamic brothers also travelled with Madani Qafilas to New York.

v  Madani Markaz Faizan-e-Madinah Montreal Canada where a large number of Islamic brothers attended the course.

Different courses for Islamic sisters

During April and May, 2017, a 3-day Madani work course for Islamic sisters was held in three Italian cities. Sixty Islamic sisters attended this course. Similarly, a 3-day Madani work course for Islamic sisters was held in three big cities of UK. More or less 130 Islamic sisters attended this course.

Likewise, in April 2017, a 3-day Madani work course for Islamic sisters was held in Hyderabad Deccan, Ahmad Nagar and Jalgaon (Maharashtra) each. More or less 133 Islamic sisters attended this course.  On 2,3,4 April 2017, a 3-day Madani work course was held in Butwal, Nepal. The number of attendees was 17. On 4,5,6 April 2017, 3-day Madani Inama’at courses were held in five cities of the Gujarat province in Hind. 238 Islamic sisters attended it. On 7 May 2017, a 26-hour Madani Inama’at course was held in Mira Road, Hind. 30 Islamic sisters attended it.

Travel with Madani Qafilahs

Two Madani Qafilahs travelled from Italy in the Divine path. One of them reached a city of Greece while the other reached Geneva – a city in Switzerland. The travellers of the Madani Qafilah performed different Madani activities. * On 28, 29 and 30 April 2017, eighteen Islamic brothers travelled to a city of Japan where they promoted the call to righteousness. * On 14,15 and 16 April 2017, twenty two Islamic brothers were privileged to travel with a Madani Qafilah in Oman. Nine Islamic brothers from Norway travelled with a Madani Qafilah to Finland. * In April 2017, a Madani Qafilah travelled from Hong Kong to Japan for 12 days. * During the last days of Rajab-ul-Murajjab, those Islamic brothers from the Jamiat-ul-Madinah of UK who are the travellers of a 12-month Madani Qafilah travelled to different Canadian cities for three months in a Madani Qafilah. The travellers of the Madani Qafilah also held a Faizan-e-Namaz course at a place designated for Salah in Toronto. A large number of young and other Islamic brothers attended it. * On 16 April 2017, a Madani Qafilah travelled from Arabia to Baghdad. The Madani Qafilah promoted the call to righteousness, met Islamic scholars and introduced different departments of Dawat-e-Islami.

Inauguration of Masjids and laying the foundation stone:

A Sunnah-inspired Ijtima was held on 29th April, 2017, in Attari Kabinah Mozambique under the Khuddam-ul-Masajid of Dawateislami to mark the inauguration of Faizan-e-Zam-Zam Masjid in “Ceramic”, an area in Beira, Mozambique. It was attended by a large number of devotees of Rasool. Nigran e Kabinah delivered a Sunnah-inspiring Bayan. 10 local Islamic brothers made themselves available for Imamat Course instantly. اِنْ شَــآءَالـلّٰـه عَزَّوَجَلَّ in this Masjid, along with other Madani activities of Dawateislami, a weekly Madani Halqa would be conducted in the local language as well. The Nigran of Shazli Kabinaat UK has laid the foundation stone of Faizan-e-Islam Masjid in Coventry, UK. Previously this was a place of worship of non-Muslims. On the event of laying foundation stone for Madani Markaz Faizan-e-Madinah in the city of Sadr-ul-Afaazil, Muradabad (U.P.), a Sunnah inspiring Ijtima was held wherein Rukn-e-Shura delivered a Sunnah-inspiring Bayan.

Shab-e-Bara’at Ijtima’at

By the grace of Allah, Sunnah-inspiring Ijtima’at are held in the Madani environment of Dawat-e-Islami not only on a weekly basis but also on important occasions and sacred nights. By the blessing of these Ijtima’at, the attendees gain Islamic knowledge, learn Sunnah and good manners and are motivated to act accordingly. On the occasion of Shab-e-Bara’at, i.e. the 15th night of Shaban-ul-Muazzam, 1438 AH, Sunnah-inspiring Ijtima’at were held not only in Pakistan but also in many other countries of the world. Thousands of Islamic brothers attended these Ijtima’at. Besides Pakistan, these Ijtima’at were held at 13 places in Hong Kong, 12 places in South Korea, 2 places in Tanzania and Uganda each, Norway, Bahrain, Kuala Lumpur and many places in UK.

A member of Shura in Madinah

By the grace of Allah, on 17 April 2017, the Nigran of the Majlis Al-Madinat-ul-Ilmiyyah, a member of Shura was privileged to pay a humble visit to Madinah and to perform Umrah. During this blessed journey, the member of Shura performed different Madani activities including delivering a Sunnah-inspiring speech.


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code