حسنین رضا عطاری کے نومولود مدنی منّے کی تعزیت

حسنین رضا عطاری کے نومولود مدنی منّے کی تعزیت

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے حسنین رضا عطاری ابنِ حاجی محمد امین عطاری، اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ!

آپ کے چچا جان حاجی ابو بِنۡتَیۡن حسان رضا عطاری سَلَّمَہُ الْبَارِی نے یہ خبر دی آپ کے یہاں مدنی منّا آیا، دنیا میں ایک ہی دن سانس لی اور پھر انتقال کرگیا۔ اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡن، بیٹے ہمت رکھنا اور اللہکی رضا پر راضی رہنا۔ گلِے شِکوے کسی نے نہیں کرنے، زبان پر کوئی حرفِ شکایت نہیں لانا ہے، اللہ تعالٰی ہمارے حق میں جو بھی کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔ چھوٹی عمر میں جو نابالغ بچے دنیا سے رخصت ہوتے ہیں سچی بات یہ ہے کہ یہ  ماں باپ کے لئے بھی نفع بخش ہوتے ہیں اور خود بھی فائدے میں رہتے ہیں۔ نابالغی کی حالت میں مرنے والا بچہ ماں باپ کی شفاعت کرے گا اور جنت کے دروازے پر ان کا استقبال کرے گا۔ بہرحال آپ صبر کرنا، اللہ کی رضا پر راضی رہنا، بچے کے ایصالِ ثواب کے لئے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنا کہ ایک دن کے بچے کو بھی ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔ بیٹا! ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں اور مدنی مذاکرے میں شرکت فرمایا کریں۔ گھر میں صرف مدنی چینل چلے اس کا سب خیال رکھیں، گناہوں بھرے چینل نہ چلا کریں۔

تعزیت و عیادت کے متفرق پیغامات

اس کے علاوہ امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گزشتہ دنوں اپنے صُوری پیغامات (Messages Video) کے ذریعے مبلغِ دعوتِ اسلامی ومدرس جامعۃ المدینہ نوازش علی عطاری مدنی (گجرات پنجاب)کے والد ٭شہبازمدنی(UK)کی والدہ ٭شیراز عطاری کے بھائی اقبال عطاری ٭عمران عطاری کے تین نومولود بچوں ٭راشد عطاری کے بیٹے ماجد رضا (باب المدینہ کراچی) ٭حاجی طفیل عطاری (باب المدینہ کراچی) کی پھوپھی جان ٭كرنل (ریٹائرڈ) فاروق اشرف کی والدہ ٭مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد قاسم عطاری ٭فرحان رضا عطاری ٭منظور حسین عطاری  کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت جبکہ شہزاد متین عطاری کی والدہ اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی ) کے مؤذن حافظ شفقت حسین عطاری کے والد شوکت حسین، مدرسۃ المدینہ للبنات اسلام آباد کی مُدَرِّسہ اسلامی بہن  کی عیادت فرماتے ہوئے دعائے صحت فرمائی۔

نیز امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صَوتی پیغامات (Audio Messages) کے ذریعے رکنِ مجلس مدنی چینل محمد زاہد عطاری (باب المدینہ کراچی) ٭آصف عطاری اور الحاج سیّد صادق باپو (باب المدینہ کراچی) کی عیادت کرتے ہوئے دعائے صحت فرمائی۔

 

منقول ہے  کہ حضرت سیِّدُناموسیٰ علی نبینا وعلیہ الصلٰوۃ والسلام نے بارگاہِ ربّ العزت میں عرض کی:اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! وہ کون ہے جوتیرے عرش کے سائے میں ہوگاجس دن اُس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا؟اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:اے موسیٰ (علیہ السلام)!وہ لوگ جو مریضوں کی عیادت کرتے ہیں،جنازہ کے ساتھ جاتے ہیں اورکسی کابچہ فوت ہوجائے تواُس سے تعزیت کرتے ہیں۔

(تمھید الفرش فی الخصال الموجبۃ لِظِلِّ العرش، ص 16)


Share

Articles

Comments


Security Code