عقل میں اضافےکانسخہ

باتوں سے خوشبو آئے

عقل میں اضافے کا نسخہ

جو اپنا لباس صاف سُتھرا رکھتا ہے اس کی فِکروں میں کمی ہوتی ہے اور جو عُمدہ خوشبو لگائے اس کی عقل  میں اضافہ ہوتا ہے۔ (ارشادِ حضرت سیدنا امام شافعی  رحمۃ اللہ علیہ  )                                        (صفۃ الصفوۃ ، 2 / 170)

قبر میں آنکھیں ٹھنڈی ہونے کا سبب

 بے شک انسان کو  قبر میں اس کی اولاد کی نیکی کی خبر دی جاتی ہے تاکہ اس کی  آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔

(ارشادِ حضرت سیدنا امام مجاہد   رحمۃ اللہ علیہ  )                                         (حسن التنبہ ، 2 / 435)

عبادت کی مٹھاس پانے کا نسخہ

میں  نے 50 سال تک اللہ پاک کی عبادت کی لیکن مجھے عبادت کی مِٹھاس اس وقت حاصل ہوئی جب میں نے 3چیزوں کو چھوڑ دیا : (1)میں نے لوگوں کو راضی کرنے کی کوشش چھوڑی دی تو میں حق بات کرنے پر قادر ہوگیا(2)برے لوگوں کی صُحْبَت چھوڑی تو مجھے نیک بندوں کی صُحْبَت حاصل ہوگئی(3)میں نے دنیا  کی مٹھاس تَرک کردی تو مجھے آخرت کی مٹھاس نصیب ہوگئی۔ (ارشادِ حضرت سیدنا احمد بن حرب   رحمۃ اللہ علیہ  )                                            (سیر اعلام النبلا ء ، 9 / 334)

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

گوشت کےفوائد

اَصْل غذا انسان کی گوشت ہے۔ بیشک اس کے کھانے میں جو مَنْفَعتیں(Benefits) اور ہمارے جسم کی اصلاحیں اور ہمارے قُویٰ (یعنی جسمانی طاقتوں)کی اَفزائش (Growth) ہیں اس کے غیر سے حاصل نہیں ، اور مَرغُوبِی (یعنی پسندیدگی) کی یہ کیفیت کہ ہر شخص اپنے وِجْدان(جاننےاوردریافت کرنےکی قُوّت) سے جان سکتا ہے کہ کیسا ہی لذیذ کھاناہو ، چند روز مُتواتر (Continuous) کھانے سے طبیعت اس سے سیر ہوجاتی ہے اور زیادہ دن گزریں تو نفرت کرنے لگتی ہے ، بخلاف نانِ گندم(یعنی گندم کی روٹی) وگوشت کہ عمر بَھر کھائے تو اس سے تَنَفُّر نہیں ہوتا۔              (فتاویٰ رضویہ ، 14 / 554)

عقیدے کی بنیاد تاریخ  پر نہیں ہوسکتی

تاریخ (History)کسی کی تصنیف ہومَدارِعقیدہ (یعنی عقیدے کی بنیاد)نہیں ہوسکتی۔ مُؤَرِّخ (Historian)  رَطْب ، یَابِس ، مُسْنَد ، مُرْسَل ، مَقطُوع ، مُعْضَل(یعنی ہر طرح کی صحیح وغلط باتیں اور ہر قسم کی روایات)سب کچھ(اپنی کتابوں میں) بھر دیتے ہیں۔                                                                                              (فتاویٰ رضویہ ، 26 / 429)

ولایت کے لئے سلسلۂ بیعت ضروری نہیں

ولی ہونے کو یہ ضرورنہیں کہ اس سے سلسلۂ بیعت بھی جاری ہو۔ ہزاروں صحابۂ کرام   رضی اﷲ تعالٰی عنہم   میں(سے) صرف چَند صاحبوں سے سلسلۂ بیعت ہے ، باقی کسی صحابی سے نہیں ، پھر ان (صحابۂ کرام    علیہمُ الرِّضوان  ) کی وِلایت کو کس کی ولایت پہنچ سکتی ہے۔                       (فتاویٰ رضویہ ، 26 / 557)

عطّار کا چمن

منڈی کا سب سے بہترین جانور

سرکارِ مدینہ   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کے(ایصالِ ثواب کے)لئے مَنڈی (مارکیٹ) کے سب سے بہترین جانور کی قربانی کرنا سعادت مَندوں کا حصہ ہے۔                                       (مدنی مذاکرہ ، 5ذوالحجۃ الحرام1435ھ)

بیٹے پر حج فرض ہوجائے تو!

ماں باپ نے حج نہ کیا ہو اور بیٹے پر حج فرض ہوجائے تو بیٹے کو حج کرنا ضروری ہے ، نہیں کرے گا تو گناہ گار ہوگا۔                    (مدنی مذاکرہ ، 8رمضان المبارک1437ھ)

ملکی قانون پر عمل

جو ملکی قَوانِین (National Rules) شریعت سے نہ ٹکراتے ہوں اُن پر عمل کرنا چاہئے۔

(مدنی مذاکرہ ، 25رمضان المبارک1436ھ)


Share

Articles

Comments


Security Code