بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

روزہ رکھنا چاہئے

* مولانا اویس یامین عطّاری مدنی

اچّھے بچّو!

 امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :

چھوٹی بچی یا بچہ جو روزہ برداشت  کرنے کى طاقت رکھتا ہے اور  ماں باپ بھی روزہ رکھنے سے منع نہىں کرتے اور کوئی رُکاوَٹ بھی نہیں ہے تو اِن کو روزہ رکھنا چاہئے۔ بچپن سے ہی روزہ رکھنے کی عادت ہوگی تو بڑے ہوکر بھی یہ روزہ رکھیں گے۔ (ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت(قسط136) ، صفوں میں کھڑے بچوں کو پیچھے کھینچنا کیسا؟ ، ص2 ، 3ملخصاً)

پیارے بچّو! رَمَضانُ المبارک بڑا ہی عظمت ، رحمت اور برکت والا مہینا ہے ، اس مبارک مہینے میں ہمیں اپنی طاقت کے مطابق روزے رکھنے چاہئیں ، اگر کسی وجہ سے ہم روزے نہ رکھ سکیں تو سمجھداری یہ ہے کہ ہم رَمَضانُ المبارک کا ادب کرتے ہوئے اس میں روزہ داروں کے سامنے کھانے پینے سے بچیں ، بسا اوقات بچّے امّی ابّو سے چیز کے پیسے لے کر چیزیں خریدتے ہیں اور پھر سب کے سامنے وہ چیزیں کھا رہے ہوتے ہیں۔ ہمیں ایسا بالکل بھی نہیں کرنا چاہئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ماہنامہ فیضان مدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code