Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat
مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کا مختصر تعارُف
پیارے اسلامی بھائیو! *حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ہیں *آپ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے*10 سا ل کی عمر مُبارَک میں اِسلام قبول کیا([1]) *آپ کی والدہ نے آپ کا نام حیدر جبکہ والد نے آپ کا نام علی رکھا *پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے آپ کو اَسَدُ اللہ کے لقب سے نوازا۔([2])*اَسَدُ اللہ کا معنی ہے : اللہ پاک کا شیر۔
علی المرتضیٰ شیرِ خُدا ہیں
کہ ان سے خوش حبیبِ کبریا ہیں
*مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ مہاجرینِ اَوَّلِیْن( یعنی ابتدا ہی میں ہجرت کرنے والے )اور عَشَرَہ مُبَشَّرَہ( یعنی وہ 10خوش نصیب صحابہ جنہیں پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے نام لے کر جنّت کی بشارت دی ، ان ) میں سے ہیں*غزوۂ بدر ، اُحْد وغیرہ میں شریک ہوئے([3]) آپ کی شُجاعت و بہادری بہت مشہور و معروف ہے*مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنیرَضِیَ اللہُ عنہ کی شہادت کے بعد آپ مسندِ خِلافت پر تشریف فرما ہوئے([4])* آپ نے 4 سال ، 8 ماہ اور 9 دِن تک خِلافت کی ذِمَّہ داریاں نہایت حُسْن و خوبی کے ساتھ انجام دِیں([5]) *17یا 19 رَمْضَانُ الْمُبارَک سن 40 ہجری کو ایک خبیث خارِجی کے قاتلانہ حملے