Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

اسلام کی محبّت تو پیدا ہو ہی چکی تھی لہٰذا میں اِحترام کی نظر سے انہیں دیکھنے لگا، اتنے میں ایک اسلامی بھائی نے نبئ مکرم، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شان میں نعت شریف پڑھنی شروع کردی ،مجھے اس کاانداز بہت اچھا  لگا ،میری دلچسپی دیکھ کران میں سے ایک نے مجھ سے گفتگو(Conversation) شروع کردی ۔ وہ تاڑ گیا کہ میں مسلمان نہیں ہوں ،اس نے مسکراتے ہوئے بڑے دلنشین انداز میں مجھ سے کہا ، مَیں آپ سے اسلام قبول کرنے کی د رخواست(Request) کرتا ہوں ،میں رسالہ احترامِ مسلم پڑھ کر پہلے ہی دلی طور پر اسلام کا شیدائی ہوچکا تھا ،اس کے محبت بھرےانداز نے دل پر مزید اثر ڈالااور الحمد للہ  میں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔([1])

تجہیز و تکفین ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  اِسْمَارٹ فون کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، جن میں سے ایک موبائل ایپلی کیشن ہے:Muslim's Funeral۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں  مَیِّت کے غُسل و کفن اور دفن وغیرہ کے متعلق اہم ترین معلومات فراہَم کی گئی ہیں اور ایک خاص بات یہ کہ مَیَّت کو غُسْل کیسے دینا ہے؟ کفن کیسے پہنانا ہے؟اس کے عملی طریقہ کے لئے Animated Videosبھی شامِل ہیں۔آپ بھی یہ موبائِل ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...غافل درزی، صفحہ:25۔