Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

علی مشکل کشا ہیں سب کے، سالکؔ کا سہارا ہیں            ہر اِک  محتاج  ان  کا،  ہو  جواں،  بوڑھا  ہو  یا  بچہ([1])

مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہکا ایک معمول

حضرت ضرّار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں اللہ پاک کو گواہ بنا کر کہتا ہوں،  میں نے کئی بار مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کو دیکھا؛ آپ رات کے اندھیرے میں اپنی مِحراب میں لَرزَاں و تَرسَاں (یعنی انتہائی خوف کی کیفیت  میں) بیٹھے ہوتے، داڑھی مُبارَک پکڑی ہوتی اور ایسے بےچین ہوتے کہ گویا آپ کو زہریلے سانپ نے ڈَس لیا ہو، آپ شِدّت سے روتے اور بےاختیار  پُکارتے: اے میرے رَبّ! اے میرے رَبّ...!! پِھر دُنیا سے مُخاطب ہو کر فرماتے: اے دُنیا تُو مجھے دھوکے میں ڈالنے آئی ہے؟ میرے لئے بَن سَنور کر آئی ہے؟ دُور ہو جا! کسی اور کو دھوکا دینا، میں تجھے تین طلاق دے چُکا، تیری عمر کم ہے جبکہ تیری مصیبتیں برداشت کرنا آسان ہے۔ پِھر حسرت سے کہتے: آہ! صد آہ! زادِ راہ تھوڑا ہے، سَفَر بہت لمبا ہے اور راستہ وحشت سے بھرا ہوا ہے۔  ([2])

پیکرِ خوفِ خدا  اے عاشقِ خیرُ الورٰی                                      تم سے راضی کبریا مولیٰ علی مشکل کُشا!

اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! یہ مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ ہیں....!! *یہ وہ ہیں ، جن کے بیٹے جنّتی جوانوں کے سردار ہیں*یہ وہ ہیں،  جن  کو دیکھنا عِبَادت ہے*یہ وہ ہیں، جن کے نام سے دُنیا و آخرت کی مشکلات ٹلتی ہیں*یہ وہ ہیں، جن کے صدقے میں لاکھوں لوگ جنّت میں جائیں گے*یہ وہ ہیں، جن کی محبّت کو اِیْمان کی علامت قرار دیا گیا


 

 



[1]...  دیوان سالک،صفحہ:82۔

[2]...  حلیۃ الاولیاء، جلد:1، صفحہ:126، رقم:261مخلصاً۔