Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

کھلا ہوا ہے، اس سے فائدہ اُٹھائیں، الحمد للہ! رَمْضَانُ الْمُبارَک کے برکت والے دِن چل رہے ہیں، آخری عشرہ تشریف لانے والا ہے، بخشش و مغفرت کے پروانے تقسیم ہونے کے دِن ہیں، ان سے فائدہ اُٹھائیں، رَمْضَان کے باقِی دِن اور  پِھر ساری زندگی نیک کاموں میں گزارنے کی پکّی سچّی نیت کر لیں، اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار رسالہ مطالعہ

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے، نیک نمازی بننے، ظاہِری و باطنی گُنَاہوں سے خود کو بچانے ، فِکْرِ آخرت پانے اور اللہ و رسول کی محبّت سے دِل آباد کرنے کے لئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔حدیثِ پاک میں ہے: اَلْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ عِلْم سیکھنے سے آتا ہے([1])  *دورِ حاضِر کی بُرائیوں میں ایک بڑی بُرائی یہ بھی ہے کہ لوگ عِلْمِ دِین سے دُور ہوئے جا رہے ہیں *دِینی کتابیں پڑھنے کا ذوق نہ ہونے کے برابر ہے *پہلے کے لوگ دِینی کتابوں سے بہت دِلچسپی رکھتے تھے *دِن رات کتابیں پڑھتے تھے *لہٰذا ان کے پاس دِینی معلومات بھی وافَر ہوتی تھیں  اور *زِندگی بھی پاکیزہ رہتی تھی۔

الحمد للہ! بانئ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کی خصوصیت


 

 



[1]... بخاری ، صفحہ:90، حدیث:67۔