Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

ہے کہ آپ خُود بھی عِلْمِ دین کے بہت شوقین ہیں اور عاشقانِ رسول کو بھی دِینی کتابیں پڑھنے کا شوق دِلاتے ہیں *آپ ہرہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کا فرماتے ہیں*مختصر رسالہ ہوتا ہے*چندمنٹوں میں پڑھا جاتا ہے۔آپ بھی پڑھا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہو گا *دِینی معلومات بڑھیں گی *عِلْمِ دِین سیکھنے کا ثواب ملے گا *دِینی کتاب پڑھنے سے دِماغ بھی کھلتا ہے *نظر وسیع ہوتی ہے *حکمت ملتی ہے *سوچ پاکیزہ ہوتی ہے اور *زِندگی میں نکھار آجاتا ہے *جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق کتاب پڑھنے سے دِماغی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔

ہر ہفتے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نِیّت کر لیجئے! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ ہفتہ واررسالہ پڑھنے والوں کو مختلف دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں، ہم ہفتہ وار رسالہ پڑھیں تو کیا معلوم اللہ پاک کےنیک بندے، ولئ کامِل کی زبان سے نکلی ہوئی دُعا ہمارے حق میں قبول ہو جائے اور دُنیا و آخرت میں بیڑا پار ہو جائے۔

غیر مسلم مسلمان ہو گیا...!!

    ہندکے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:میں کفر کے اندھیروں میں بھٹک رہا تھا،ایک دن کسی نےشیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت  مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ کا رسالہ احترامِ مسلم تحفے میں دیا مَیں نے پڑھا تو حیران رہ گیا کہ جن مسلمانوں کو میں نے ہمیشہ نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے ان کا مذہب اسلام اس قدر اَمن کا پیام دیتا ہے ! رسالے کی تحریر تاثیر کا تیر بن کر میرے دل میں اتری اور دِل میں اسلام کی محبت گھر کر گئی۔ایک دن میں بس میں سفر کر رہا تھا کہ چند داڑھی اور عمامے والے اسلامی بھائیوں کا قافلہ بھی بس میں سوار ہو ا ،مَیں دیکھتے ہی سمجھ گیا کہ یہ مسلمان ہیں ،میرے دل میں