Quran Ki Taseer

Book Name:Quran Ki Taseer

کا یاد کرنا آسان ہو جائے گا*مریض کے پاس سورۂ مُجادَلہ پڑھنے سے درد سے آرام ملے گا۔([1])*سورۂ لَیْل پڑھ کر مرگی (Epilepsy)کے مریض کے کان میں دَم کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔([2])* سورۂ رَحمٰن لکھ کر پینا تلی (Spleen) کے مرض میں مفید ہے۔([3])*سُوْرَۃُ النّٰزِعٰت پڑھنے کی برکت سے جان نکلنے کی تکلیف نہیں ہوتی *سُوْرَۃُ الضُّحٰی پڑھنے سے بھاگا ہوا آدمی واپس آجائے گا*سُوْرَۂ اَلَم نَشرَح کو جس مال پرپڑھ دیا جائے، اس میں خُوب برکت ہوگی*سُوْرَۃُالتِّیْن3مرتبہ پڑھنے سے اَخلاق و کردار بہترین ہوتے ہیں *سُوْرَۃُ الْعَلَق میں جوڑوں کےدَرْد کا علاج ہے *سُوْرَۃُالْقَدر جوصُبح و شام پڑھے گا اللہ پاک اس کی عزّت بڑھادے گا*سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہ برص اوریرقان کا علاج ہے *جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہو، اُس پر سُوْرَۃُالْعٰدِیٰت کا دَم مفید ہے*سُوْرَۃُ الْقارِعَہ پڑھنے سے بَلاؤں سے حِفاظَت رہتی ہے *سُوْرَۃُالتَّکَاثُرکو 300بار پڑھنے سے بہت جلد قَرض اَدا ہوجاتا ہے*سُوْرَۃُ الْعَصْرپڑھنے سے غم دُور ہو جاتا ہے*سُوْرَۃُ الْھُمَزَہ اور سُوْرَۃُالْفِیْل دُشمن کے شَر سے حِفاظَت اور سُوْرَۂ قُریش جان کی حِفاظَت کیلئے مُجرَّب ہے *سُوْرَۃُالْماعُوْن بڑی مشکل کےوقت پڑھنا بہت مفید ہے *سُوْرَۃُالْکَوثَر کی تلاوت سے بے اَولاد، صاحب ِ اَوْلاد ہوجاتا ہے *سُوْرَۃُ الْکافِرون چوتھائی قرآن کے برا بر ہے *سُوْرَۃُ الْاِخْلاصتہائی قرآن کے برابر ہے، اس کے بہت فضائل ہیں*سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُورَۃُ النَّاس سے جنّ و شیطان اور حاسدوں کے شر سے حفاظت رہتی ہے۔([4])


 

 



[1]...الدرالنظیم، صفحہ: 102۔

[2]...الدرالنظیم، صفحہ:106۔

[3]... الدرالنظیم، صفحہ:102۔

[4]... جنتی زیور، صفحہ:587-605 ملتقطاً۔