Book Name:Shan e Ameer e Muawiya
*مزید فرمایا:
یَوْمَ لَا یُخْزِی اللّٰهُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ (پارہ:28، سورۂ تحریم:8)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:جس دن اللہ نبی اور اُن لوگوں کو جو ان کے ساتھ اِیمان لائے رُسْوا نہ کرے گا۔
اللہ اکبر! مَعْلُوم ہوا؛ روزِ قیامت نبئ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بھی اُونچی شانیں ہوں گی اور صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کی بھی عزّتیں بڑھائی جائیں گی۔
*مزید فرمایا:
نُوْرُهُمْ یَسْعٰى بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ (پارہ:28، سورۂ تحریم:8)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اُن کا نُور اُن کے آگے اور اُن کے دائیں دوڑتا ہوگا۔
سُبْحٰنَ اللہ! روزِ قیامت حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ سمیت تمام صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کا نُور پھیل رہا ہو گا، اِن کے آگے اور دائیں بائیں نُور ہی نُور ہو گا اور یہ اسی نُور کے گھیرے میں پُل صراط پار کرتے ہوئے جنّت میں داخِل ہو جائیں گے۔([1])
دو عالَم نہ کیوں ہو نثارِ صحابہ کہ ہے عرش منزلِ وقارِ صحابہ
امیں ہیں یہ قرآن و دینِ خدا کے مدارِ ہدیٰ اعتبارِ صحابہ
نمایاں ہے اسلام کے گلستاں میں ہر اِک گُل پہ رنگِ بہارِ صحابہ
کمالِ صحابہ، نبی کی تمنا جمالِ نبی ہے قرارِ صحابہ
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! یہ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کی اُونچی شانیں ہیں۔