Book Name:Shan e Ameer e Muawiya
(پارہ:11، سورۂ تَوْبَہ:100)
ہوا اَور یہ اللہ سے راضی ہیں۔
مَعْلُوم ہوا؛ حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ سمیت سب صحابہ اللہ پاک سے راضی ہیں، اللہ پاک ان سے راضی ہے۔
*مزید فرمایا:
اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا (پارہ:9، سورۂ انفال:4)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:یہی سچے مسلمان ہیں۔
حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ سمیت سارے صحابہ سچّے پکّے مومن ہیں۔
*مزید فرمایا:
لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌۚ(۴) (پارہ:9، سورۂ انفال:4)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: ان کے لیے ان کے ربّ کے پاس درجات اور مغفرت اور عزّت والا رزق ہے۔
حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ سمیت سب صحابہ اللہ پاک کے ہاں اُونچے رتبے والے ہیں، بخشے ہوئے ہیں، اِن کے لیے عزّت والا رزق تیار کیا گیا ہے۔([1])
*مزید فرمایا:
اُولٰٓىٕكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْن (پارہ:27، سورۂ حدید:19)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:وہی صِدِّیق ہیں۔
مَعْلُوم ہوا؛ سب کے سب درجۂ صِدِّیقیت پر پہنچے ہوئے ہیں۔ یاد رہے: وِلایَت کا سب سے اُونچا رُتبہ درجۂ صدیقیت ہوتا ہے۔