Book Name:Shan e Ameer e Muawiya
مَدَنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرما دیا ہے، اب ہم جیسوں کی کیا جُرأت کہ ہم صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے آپسی معاملات میں دَخَل اَندازی کریں۔ ہمیں صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے ادب کا حکم دیا گیا اور ہم نے ادب ہی کرنا ہے اوربَس!
بڑوں کے اختلاف میں پڑیں نہ ہم، یہی ہے خیر رکھیں ہم اُلْفتِ علی، اِرادتِ مُعاوِیہ
اللہ پاک ہمیں تمام صحابہ و اَہْلِ بیت کا بااَدب بنائے، صحابۂ و اَہْلِ بیت رَضِیَ اللہ عنہ م کی بےپناہ محبتیں ہمیں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایپلی کیشن لانچ کی ہے:Hajj &Umrah(حج وعمرہ) *اِس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ اور *حج و عمرہ کے ضروری مسائل وغیرہ جان سکتے ہیں،اس کے عِلاوہ اس موبائل ایپلی کیشن میں *حج و عمرہ کی دُعائیں *حرمین شریفین کے اَہَم زیارت کے مقامات کی معلومات وغیرہ بھی شامِل ہیں،اس موبائل ایپلی کیشن کا ایک بہت اَہَم فیچر یہ ہے کہ *اس میں تھری ڈِی ویڈیوز (3D Videos) کے ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے!اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد