Shan e Ameer e Muawiya

Book Name:Shan e Ameer e Muawiya

صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تم کہو: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اور ان بندوں پر سلام ہو جنہیں اللہ نے چُن لیا ہے، کیا اللہ بہتر یا اُن کے خود ساختہ شریک؟

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ذِکْرِ امیرِ مُعَاوِیَہ  رَضِیَ اللہ عنہ  

مُعاوِیہ کی عظمتوں پہ جان و دِل فِدا کرو     مُعاوِیہ پہ منقبت لکھا کرو! پڑھا کرو!

مُعاوِیہ کہا کرو! مُعاوِیہ کہا کرو!

مُعاویہ سے پیار تھا، مُعاوِیہ سے پیار ہے   مُعاوِیہ کا ذِکْرِ خیر جا بجا کیا کرو!

مُعاوِیہ کہا کرو! مُعاوِیہ کہا کرو!

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! رَجَب شریف کا مہینا جاری ہے، 22 رَجَب کو  یَوْمِ اَمِیْر مُعاوِیہ  رَضِیَ اللہ عنہ  منایا جاتا ہے۔([1])  

*حضرت امیر مُعَاوِیَہ  رَضِیَ اللہ عنہ  عظیم تَرِین صحابئ رسول ہیں *آپ کے والِد بھی صحابی *اَمِّی جان بھی صحابیہ *اور آپ کی ایک بہن حضرت اُمِّ حبیبہ  رَضِیَ اللہ عنہا تو مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان یعنی پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زوجہ محترمہ  ہیں۔

*حضرت امیر مُعاوِیہ  رَضِیَ اللہ عنہ   کاتِبِ وَحی بھی ہیں *راز دارِ رسول بھی ہیں *اَوَّل مُلُوکِ اسلام (یعنی زمانۂ اسلام کے پہلے بادشاہ) بھی ہیں۔آپ کی بہت ساری شانیں ہیں جو آج ہم سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں سارے صحابۂ کرام علیہمُ


 

 



[1]...تاریخِ ابن عساکر، رقم:7510، معاویہ بن صخر...الخ، جلد:59، صفحہ:241 خلاصۃً۔