Book Name:Yai Baray Karam Ke Hain Faisalay
اپنی جانوں میں رغبت مت رکھو...!!
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ لَا یَرْغَبُوْا بِاَنْفُسِهِمْ عَنْ نَّفْسِهٖؕ- (پارہ:11، سورۂ توبہ:120)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور نہ یہ کہ اُن کی جان سے زیادہ اپنی جانوں کو عزیز سمجھیں۔
یعنی اے مسلمانو...!! مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ذاتِ پاک پر اپنی جانوں کو ترجیح نہ دو! *مشکل ہو *پریشانی ہو *شِدَّت ہو *کیسی ہی صُورتِ حال ہو، اپنے آپ کو مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے قدموں پر ڈال دیا کرو...!!([1])
بَمُصْطَفےٰ بَرَسَاں خَویْش رَا کِہْ دِیْں ہَمَہْ اُوْسْت
اَگَر بَہْ اُو نَہْ رَسِیْدِی، تَمَام بُوْلَہَبِیْ اَسْت([2])
مفہوم: خُود کو کھینچ کر مَحْبُوب مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے قدموں پر ڈال دو کہ انہی کی ذات پاک دِین کا مَرْکَز و مِحْوَر ہے، اگر اُن تک نہ پہنچ پائے تو سب کچھ اَبُولَہْبِی ہو کر رہ جائے گا۔
پتا چلا؛ زبان تو زبان رہی، خواہشات تو خواہشات رہیں، تمنّائیں تو تمنّائیں رہیں، ہمیں محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو اپنی جانوں سے بھی مُقَدَّم رکھنے کا حُکم ہے۔ ہم جب تک یہ نہیں کریں گے۔ کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
حضرتِ ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ اور ذِکْرِ مصطفےٰ
مَشْہور صحابئ رسول ہیں: حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ ۔ پیارے آقا، محبوبِ خُدا صَلَّی