Yai Baray Karam Ke Hain Faisalay

Book Name:Yai Baray Karam Ke Hain Faisalay

یعنی یہ مسلمان ہیں *اِن پر غربت آئے، تب بھی اِسْلام پر ثابت قدم رہتے ہیں *اِن پر مصیبت آئے تب بھی ثابِت قدم رہتے ہیں *اِنہیں موت سے بھی ڈرایا نہیں جا سکتا،اِن لوگوں کو اِسْلام سے دُور کرنے کا صِرْف و صِرْف ایک ہی طریقہ ہے کہ اِن کے دِلوں سے محبّتِ رسول ختم کر دی جائے، یہ عشق کی شمع بجھ گئی تو مسلمان خُود بخود راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔

بجھی عشق کی آگ، اندھیر ہے                                                            مسلماں    نہیں،     راکھ     کا     ڈھیر        ہے([1])

فیضانِ نبوت سے مَحْرُومی کا سبب

پیارے اسلامی بھائیو! یہ بہت اَہَم بات ہے اور ہمیں اِس بات کو بہت اچھے سے ذِہنوں میں بٹھا لینا چاہیے۔یہود خُود گستاخ ہیں، اِن کو تَوْرات شریف عطا کی گئی، یہ اُس کے فیضان سے مَحْرُوم رہے، حضرت موسیٰ  علیہم ُالسَّلَام  جیسے عظیمُ الشَّان نبی اِن کی طرف بھیجے گئے، یہ فیضانِ نبوت سے مَحْرُوم رہے، حضرت موسیٰ  علیہم ُالسَّلَام  سے لے کر حضرت عیسیٰ  علیہم ُالسَّلَام  تک ہزاروں پیغمبر اِن کی طرف بھیجے گئے، اِنہوں نے گستاخیاں کیں، نبیوں کا فیضان حاصِل نہ کیا، آخر اَنجام کیا ہوا؟ اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ ضُرِبَتْ عَلَیْهِمُ الذِّلَّةُ وَ الْمَسْكَنَةُۗ-وَ بَآءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِؕ (پارہ:1، سورۂ بقرہ:61)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ان پر ذلت اور غربت مسلَّط کردی گئی اوروہ خدا کے غضب کے مُسْتَحِقْ ہوگئے۔

یعنی *گستاخیوں کے سبب *سرکشیوں کے سبب *انبیائے کرام  علیہم ُالسَّلَام  کی


 

 



[1]...کلیات اقبال، بال جبریل، صفحہ:452۔