Book Name:Yai Baray Karam Ke Hain Faisalay
ترجمہ: مومن کے دل میں اِیمان اور حَسَد جمع نہیں ہوتے۔([1])
بَوقتِ نَزْع سلامت رہے مِرا اِیماں مجھے نصیب ہو تَوْبَہ ہے اِلتجا یاربّ!([2])
اللہ پاک ہمیں حَسَد جیسی بُری بیماری سے محفوظ فرمائے۔ اس یہودیوں والی باطنی بیماری سے بچنے کے لیے *سب سے پہلے تو اللہ پاک کے حُضُور سچی تَوْبَہ کر لیجیے! *رَبِّ کریم کے حُضُور دُعائیں کیجیےکہ وہ مالِکِ کریم ہمیں حَسَد سے محفوظ فرمائے *اللہ پاک کی تقسیم پر ہمیشہ راضِی رہیے! وہ مالِکِ کریم ہے، بہت حکمتوں والا ہے، اس نے جسے دِیا، جو دیا درست دیا ہے۔ ہم اگر کسی چیز کے اَہَل ہوتے تو ہمیں بھی ضَرور مل جاتی، ہمیں نہیں ملی، اس کا صاف صاف مطلب یہی ہے کہ وہ چیز ہمارے حق میں بہتر نہیں ہے۔ لہٰذا کسی بھی ایسی چیز کی خواہش مت رکھیے! جو ہمیں عطا نہیں کی گئی*حَسَد کی بُرائیوں پر نظر رکھا کیجیے!*موت کو کثرت سے یاد کیا کیجیے! اس کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!حَسَد کے ساتھ ساتھ اور بہت ساری باطنی بیماریوں، اَخلاقی برائیوں اور گُنَاہوں سے نَجات نصیب ہو جائے گی۔
اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد