Book Name:Aadab e Zikr e Rasool صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
آلِہٖ وَسَلَّم یعنی رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور (یونہی ہاتھ مبارَک اُٹھا کر 4انگلیوں سے اِشارہ کر کے) فرمایا: 4طرح کے جانوروں کی قربانی جائِز نہیں ہے۔
(جب حضرت بَرَاء بن عَازِب رَضِیَ اللہ عنہ نے ہاتھ اُٹھایا اور اُنگلیوں سے اِشارہ فرمایا توفورًا ہی ذِہن میں آیا کہ یہ کیا ؛ مَیں مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بلند شان والے ہاتھ مبارَک کی عکّاسی اپنے ہاتھ سے کر رہا ہوں، میرا ہاتھ کہاں اور دستِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کہاں...؟ چنانچہ) فورًا ہی فرمایا: وَاَصَابِعِيْ اَقْصَرُ مِنْ اَصَابِعِهٖ، وَاَنَامِلِيْ اَقْصَرُ مِنْ اَنَامِلِهٖ یعنی اے لوگو...!! (پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یُونہی ہاتھ مبارَک اُٹھا کر مقدّس انگلیوں سے اِشارہ کر کے بتایا تھا مگر یاد رکھو...!!) میری اُنگلیاں مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اُنگلیوں سے چھوٹی ہیں، میرے پَورے مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مقدّس مبارَک پَوروں سے چھوٹے ہیں۔([1])
نُور کے چشمے لہرائیں دریا بہیں اُنگلیوں کی کرامت پہ لاکھوں سلام
عیدِ مشکل کُشائی کے چمکے ہلال ناخنوں کی بشارت پہ لاکھوں سلام([2])
وضاحت:حضور صاحبِ لولاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا یہ مُعْجِزَہ تھا کہ آپ کی مبارک اُنگلیوں سے پانی کے فوارے دریا کی مثل جاری ہوئے، ایسی شان و عظمت والی انگلیوں پر لاکھوں سلام ہوں، پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ناخن مبارک مشکلوں کو حل کرنے والے عید کے چاند کی مثل ہیں، ان خوشخبری دینے والے مبارک ناخنوں پرلاکھوں سلام ہوں۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ ذِکْرِ رسالت مآب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے آداب ہیں۔ ہمیں