Hilm e Mustafa

Book Name:Hilm e Mustafa

اخلاق‘‘ کا مُطالَعہ بے حَد مُفِید ہے۔اس کتاب کے مُطالَعہ کی برکت سے حُسنِ اَخلاق کے رنگ برنگے،مہکتے مہکتے مدنی پھول چُننے کی سعادت حاصل ہوگی۔اِنْ شَآءَاللہ ،دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Downloadور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی بھائیو!ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاَخْلاقِ حَسنہ کی ان عظیم بُلندیوں پرفائز ہیں کہ خُوداللہ پاک نےقرآنِ کریم میں آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےحُسنِ اَخْلاق سے مُتعلِّق اِرْشاد فرمایا:

وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ(۴) (پارہ:۲۹، القلم:۴)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اور بیشک تم یقینا عظیم اخلاق پر ہو۔

تاجدارِ کائنات صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشادفرمایا:بُعِثْتُ لِاُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْاَخْلَاق، یعنی مجھے اچھے اَخْلاق کی تکمیل کےلیے مَبعُوث کِیا گیا ہے۔(نوادر الاصول للحکیم الترمذی، ۲/۱۱۰۷، حدیث: ۱۴۲۵)  توجن کی بِعْثَت (بھیجنے)کامَقْصد ہی اچھے اَخْلاق سکھانا ہو، تو خُود ان کے اَخْلاقِ عظیمہ کا عالَم کیا ہوگا۔

حِلْم کی تعریف اور اس کی اَہَمیّت:

 پیارے اسلامی  بھائیو!آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پاکیزہ اَوْصاف میں سے ایک پیاری صِفَت ’’حلم‘‘بھی ہے۔حلم کامعنیٰ ہے:اپنی طبیعت سے غُصّے کو ضبط کرنا۔(حاشیہ سیرتِ رسولِ عربی:۲۹۳) یعنی غُصّہ آئے تو اسے پی جانا حلم کہلاتا ہے۔یاد رکھئے!غُصّہ اِنْسانی فطرت میں شامل ہے،یہ ایک غَیْر اِخْتیاری اَمْر ہے، اس میں ہمارا کوئی قُصُورنہیں۔لیکن غُصّے سے  بے قابُو ہوجانا بُرافعل ہے۔  لہٰذا جب بھی غُصّہ آئے تو  حلم کا مُظاہَرہ کرتے ہوئے اسے دَبانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ غُصّہ پینے