Hilm e Mustafa

Book Name:Hilm e Mustafa

کا فائدہ ضَرور ہوگا۔

 پیارے اسلامی  بھائیو!اپنے اندر حِلْم(برداشت) کا مادہ پیدا کرنے اور غُصّہ کرنے کی عادتِ بد سے چھٹکارا پانے کیلئے  چند طریقے اور عِلاج سَماعَت کیجئےاور ان پر عمل کی کوشش بھی کیجئے۔

(1)سب سے پہلے اللہ  پاک کی بارگاہ میں سچّے دِل سے گِڑگِڑا کردُعا کیجئے!کیونکہ تَوفِیْقِ خُداوَندی کے بِغَیْر انسان کسی بھی گُناہ سے بچنے کی طاقت نہیں رکھتا ۔  

(2)حِلْم کی عادت اپنانے کیلئے اس کے فَضائِل پر مشتمل رِوایات پڑھئے اوربُزُرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے واقِعات کا مُطالَعہ کیجئے۔

(3)اپنے نَفْس کواللہ  پاک کے عَذاب سے ڈرائیے کہ مجھے جس طرح اس شَخْص پر قُدرَت حاصِل ہے اس سے بڑھ کر اللہ  پاک کو مجھ پر قُدرَت ہے۔اگر میں نے اس پر اپنا غُصّہ نکال دیا تو میں قِیامت کے دن اللہ  پاک کے غَضَب سے نہیں بچ سکوں گا۔

 (4)اِسی طرح غصے کے سبب ہونے والے طِبّی نُقصانات پرغَور کیجئے، مثلاًاس طرح صِحّت پر بُرا اثر پڑتا ہے۔

(5)کثرت سے تَوبہ واِستِغْفار کیجئے کہ اس کی بَرکت سے بھی اِنْ شَآءَاللہ    اس عادت سے جان چھوٹے گی اور نفرت پیدا ہوگی ۔