Hilm e Mustafa

Book Name:Hilm e Mustafa

تم میں میرے سب سے زِيادہ ناپسند یدہ لوگ وہ چُغُل خور ہیں ،جو دوستو ں کے دَرمیان تَفْرِقَہ ڈالیں اور پاک دامن لوگوں میں عیب ڈھونڈیں۔(مجمع الزوائد، کتاب الادب ، باب ماجاء فی حسن الخلق، رقم ۱۲۶۶۸، ۸/ ۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                   صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

حُسنِ اَخلاق کی علامات:

پیارے اسلامی  بھائیو!آپ نے سناکہ حُسنِ اَخلاق اَپنانے کی  کیسی برکتیں ہیں کہ ایسا شخص دُنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے ،جبکہ بدتمیزی اور بد اخلاقی  کا مُظاہَرہ کرنے والے کو کوئی پسند نہیں کرتا،دُنیا میں بھی  لوگ اُسے  بُرا سمجھتے ہیں اور آخرت میں بھی ذِلّت ورُسوائی اس کا مُقَدَّر بن سکتی ہے۔ امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ حُسنِ اَخْلاق کی علامات کونَقْل کرتے ہوئے فرماتے ہیں:حُسنِ اَخلاق کاپیکر وہ ہے،جوزِیادَہ حَیا والا،کسی کو اَذِیَّت نہ دینے والا،نیک اَعْمال بَجالانے والا،سچ بولنے والا،کم گو (کم گُفْتگو کرنے والا)، زِیادہ عمل کا عادی،لَغْزِشَوں سے حتَّی الْامکان بچنے اورفُضُول گُفْتگُوسےپرہیز کرنے والاہو، نیک،پُروقار، صابِر،رِضائے الٰہی پرراضی،شکر گُزار، بُردبار،نَرم طبیعت،پاکدامن اورشفیق ہو،لعنت کرنے والا،گالیاں دینے والا،غیبت کرنے والا،جلدباز،کینہ پَروَر،بخیل اورحاسد نہ ہو بلکہ ہَشّاش بَشّاش رہتاہو،اللہ  پاک کی خاطر مَحَبَّت اوربُغْض رکھنے والااوراللہ   پاک کی خاطرہی کسی سے راضی اور ناراض ہونے والا ہو۔ (احیاء العلوم ،ج۳،ص۸۶)لہٰذا ہمیں  خُودبھی بُرے افعال اور بُرے اخلاق سےبچنا چاہیے اوراپنے مسلمان بھائیوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے انہیں بھی اچھے اخلاق اور عُمدہ صِفات اپنانے  کی ترغیب دیتے رہنا چاہیے۔ حُسنِ اخلاق کےفضائل وبرکات کے بارے میں  مزید جاننے کے لئے  مکتبۃُ المدینہ کی کِتاب  بَنام ’’حُسنِ