Book Name:Hilm e Mustafa
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! ٭عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا ٭ با اَدب بیٹھوں گا ٭دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا ٭اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا ٭جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہم میں سے ہر ایک دُنیا و آخِرت کی بھلائی اور کامیابی کا خواہش مند ہے۔ اس کے لئے ہمیں ہر مُعاملے میں اپنے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت وپیروی کرنی ہوگی، کیونکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَقْوال و اَفْعال،اَخْلاق وعادات اورتمام صِفات ہمارے لئے باعثِ نَجات ہیں۔آج ہم حُضُورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ایک پاکیزہ صِفَت ’’ حِلْم‘‘کے بارے میں سُنیں گے،حلم کسے کہتے ہیں؟اس کی تعریف کیا ہے؟اس کی کیا اہمیّت ہے؟یہ بھی سُنیں گے،آئیے! سب سے پہلے حِلْمِ مُصْطَفٰے سے مُتَعَلِّق ایک ایمان اَفْروز حِکایت سُنْتے ہیں:
اُمُّ الْمُؤمنین،حضرتِ عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا سے رِوایَت ہے کہ ایک بارنبیِّ پاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کسی اَعرابی سےایک وَسْق(چھ مَنْ تیس (30)سیر کھجوروں)کے بدلے میں ایک اُونٹ