• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • حِلْمِ مصطفےٰ ﷺ arrow icon
    • page 4
    book-logo
    book_icon
    حِلْمِ مصطفےٰ ﷺ
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    پیارے اسلامی  بھائیو!آپ نےسنا کہ سرکارِمدینہصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کس قَدرعَفْوو دَرْگُزر فرمانے والے اور نِہایت شفیق و بُردبار تھے۔سب کے سامنے سودے سے انکار کرنے کا اِلْزام لگا نے والے کو بدلہ لینے کی طاقت و قُدرت کے باوُجُود  مُعاف فرماکر حُسنِ اَخلاق کا مُظاہَر ہ  فرمایا۔اس رِوایَت سے ہمیں بھی یہ   دَرْس ملا کہ دَورانِ تِجارت خرید وفروخت کرتے وَقْت حِلْم، برداشت،سچائی اور دِیانت داری سے کام لیناچاہیے۔سودا بیچنے والےیا خریدنے والے سے کوئی بھی اگر تکلیف دہ بات کرے تو آخِرت کےلیے نیکیوں کا ذَخیرہ(جمع) کرتے ہوئے صَبْر کے گھونٹ پی لینا چاہئے۔ جوابی کاروائی کرنا،لڑائی جھگڑے کوبڑھانے کے ساتھ ساتھ آپس میں نَفْرتوں کا سبب بھی بن سکتاہے۔ بَدکلامی، دل آزاری اوراِلْزام تَراشی والے جُملےکہنے کی صُورت میں کبیرہ گُناہوں میں جا  پڑنے کا بھی اندیشہ ہے ۔لہٰذا ہم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ ایسے مَواقع پر غُصّے میں آنے ، شُعلے  اُگلتی نگاہوں سے دوسروں کو ڈرانے  اوربات کا بتنگڑ بنانے کے بجائے صَبْر کا مُظاہَرہ  کرتے ہوئے خُود بھی گُناہوں سے بچنا ہوگا اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کرنی ہوگی  اور ہر ایک سے حُسنِ اَخْلاق سےپیش آنا چاہئے کہ اس کی  بڑی برکتیں ہیں ۔

    حضرتِ ابُو ثَعْلَبَہ خُشَنِیرَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیِ کریم،روفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: بیشک تم میں سے مجھے سب سے زِیادہ محبوب اور آخرت میں میرے سب سے زِیادہ قریب وہ شخص ہوگا، جو تم میں بہترین اَخْلاق والاہوگا اور تم میں سے مجھے سب سے زِیادہ ناپسند اورآخرت میں مجھ سے زِیادہ دُور وہ شخص ہوگا، جوتم میں بَد تر ین اَخْلاق والا ہوگا۔  (المسند للامام احمد بن حنبل، رقم ۱۷۷۴۷، ۶/۲۲۰)

     حضرت ابُوہُرَیْرہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم،  نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میرے نزدیک تم میں سب سے زِيادہ پسندیدہ لوگ وہ ہیں، جو تم میں بہترین اَخْلاق والے، نَرم دِل، لوگوں سے مَحَبَّت کرنے والے ہیں اور جن سے لوگ مَحَبَّت کرتے ہوں گے اور


     

     

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • دُرُوْدِ پاک کی فضیلت:
    • ایک اعرابی کا واقعہ:
    • تجارت میں دِیانت اَپنائیے!
    • حُسنِ اَخلاق کی علامات:
    • حِلْم کی تعریف اور اس کی اَہَمیّت:
    • حلمِ مُصْطَفٰےکا ایک بہترین واقعہ:
    • جنگ اُحد سے بھی سخت دن
    • جاؤ!تم سب آزاد ہو
    • حلمِ مصطفے ٰ کے چند واقعات!
    • آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ظلم کا بدلہ نہ لیتے:
    • نیکی کی دعوت اور مدنی چینل:
    • نرمی اپنائیں، فائدہ اٹھائیں!
    • سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی انفرادی کوشش !
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami