Hilm e Mustafa

Book Name:Hilm e Mustafa

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی، نیکی کی دعوت کو عام کرنے،لوگوں کو غفلت کی نیند سے بیدار کرنے ، گناہوں اور گمراہیوں کے سیلاب سے بچانے،گھر گھرعشقِ رسول کی شمع جَلانے،مرحبا یا مصطفٰی کی دُھومیں مچانے کیلئے  80سے زائد شُعْبہ جات میں  دینی کام کررہی ہے،  اِنہی میں سے ایک  اِنْتہائی اَہَم شُعْبہ مدنی چینل بھی ہے`…مَدَنی چینل نے تحفُّظِ عَقائد ِاسلام کا علمبردار بن کر خوفِ خدا اورعشقِ مُصْطفےٰ کی شمع فروزاں رکھنے کا پیغام نہ صرف گھر گھر پہنچایا بلکہ اس کا سفر جاری ہے`…مَدَنی چینل بینَ الْاَقْوامی(International) سَطْح پر اِسلام کے پیغام کو مُؤثر اور دل نَشین اَنداز میں دُنیا کے گوشے گوشے تک پہنچانے کےلیے سرگرمِ عمل ہے، جہاں اس کے بغیر رَسائیقدرے مُشکل تھی`…مَدَنی چینل وہ واحدسوفیصدی اسلامی چینل ہے،  جس پر عورتوں کو نہیں دِکھایا جاتا،اس لحاظ سے اسے ایک آئیڈیل اِسْلامک چینل کہا جا سکتا ہے  `…مَدَنی چینل بے حَیائی اور فَحاشی وعُریانی کی فَضا میں بگڑی ہوئی اُمّتِ مُسلمہ کی اِصْلاح کے لیے روشن آفتاب کا کردار اَدا کر رہا ہے`…مَدَنی چینل پر عَقائد و عبادات، اَخلاق، مُعاملات اور مُعاشرت سے مُتعلِّق  مسائل کو اِنْتہائی  اِحْتیاط اور ذِمّہ داری کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔آپ سے مدنی اِلتجا ہے کہ مدنی چینل خودبھی دیکھتے رہیے،دُوسروں کو بھی دیکھنے کی دعوت دیتے رہئے،اِنْ شَآءَ اللہ ،تِلاوتِ قرآن اورنعتِ رسول کی   پیاری پیاری آوازیں سُننے، فرض علوم پر مشتمل کثیر علمِ دِین کا لازوال خزانہ پانے،کئی جسمانی وروحانی بیماریوں، پریشانیوں کا گھر بیٹھے علاج پانے،ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کا جَذبہ پانے کے ساتھ ساتھ فلمیں ،  ڈرامے، گانے باجے ،بے پردگی وغیرہ گُناہوں سے بچنے ،نیکیاں کرنے اور عشقِ رسول میں گُم  رہنے کا ذِہْن بھی بنے گا۔