Book Name:Jane Pehchane Nabi
کے ساتھ نامِ مُحَمَّد لکھا دیکھا تھا۔ عرض کیا: اے اللہ پاک! یہ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کون ہیں؟ فرمایا:
هَذٰا وَلَدُكَ الَّذِىْ لَوْلَاهٗ مَا خَلَقْتُكَ
ترجمہ: اے آدم! یہ آپ کی اَوْلاد میں سے ہیں، اگر مُحَمَّد نہ ہوتے تو میں آپ کو بھی پیدا نہ کرتا۔
پِھر جب حضرت آدم علیہ السَّلام جنّت سے باہَر تشریف لائے تو عرض کیا:
يَا رَبِّ بِحُرْمَةِ هَذٰا الْوَلَدِ اِرْحَمْ هَذٰا الْوَالِدْ
ترجمہ:اے اللہ پاک! اُس عزّت دار بیٹے کے صدقے، اس والِد(یعنی مجھ) پر رحم فرما۔
اللہ پاک نے فرمایا:
يَا آدَمُ، لَوْ تَشَفَّعْتَ اِلَيْنَا بِمُحَمَّدٍ فِىْ اَهْلِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ لَشَفَّعْنَاكَ
ترجمہ: اے آدم علیہ السَّلام! اگر آپ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وسیلے سے تمام آسمانوں اور تمام زمین والوں کے لیے دُعا کرتے تو ہم سب کے حق میں آپ کی دُعا قبول فرما لیتے۔([1])
صحابئ رسول حضرت جابِر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ نے کتنی پیاری بات کہی، اَشْعار کی صُورت میں شانِ مصطفےٰ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:
بِهٖ قَدْ اَجَابَ اللهُ آدَمَ اِذْ دَعَا
وَنُجِّى فِىْ بَطَنِ السَّفِيْنَةِ نُوْحُ
ترجمہ: اِنہی کے وسیلے سے اللہ پاک نے آدم علیہ السَّلام کی دُعا قبول فرمائی، اِنہی کے