Book Name:Jane Pehchane Nabi
مِنَ الْاَنْبِيَاءِ اِلَّا اَحْمَدُ
یعنی یہ احمد نبی( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم )کا سِتارہ ہے۔ یہ ستارہ صِرْف نبی کی وِلادت کے وقت ہی نکلتا ہے، دُنیا میں جتنے نبی تشریف لانے تھے، اُن میں سے صِرْف اَحمد نبی( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) ہی ہیں، جن کی ابھی وِلادت نہیں ہوئی(یہ ستارہ نشانی ہے کہ آج اُن کی وِلادت کی رات ہے)۔([1])
شادِی رَچی ہوئی ہے، بجتے ہیں شَادِیَانے دُولہا بنا وہ دولہا صُبحِ شبِ وِلادت
عرشِ عظیم جُھومے، کعبہ زمین چُومے آتا ہے عرش والا صبحِ شبِ وِلادت
ہشیار ہوں بھکاری، نزدیک ہے سُواری یہ کہہ رہا ہے ڈَنکا، صبحِ شبِ ولادت([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
شبِ وِلادت مَحافِلِ ذِکْرِ مصطفےٰ
پیارے اسلامی بھائیو! اَوَّل تو یہ دیکھئے کہ اَہْلِ کتاب ستاروں کو دیکھ کر مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادت کے وقت کو پہچان رہے ہیں، اِس سے پتا چلا؛ اللہ پاک نے پچھلی کتابوں میں مَحْبُوبِ ذِیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا خُوب چَرْچَا فرمایا ہے، تبھی تو یہ لوگ ٭ جبے سے خُون ٹپکتا دیکھیں تو مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو پہچان لیتے ہیں ٭ ستارا طُلوع ہوتا دیکھیں تو مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو پہچان لیتے ہیں ٭ کھجوروں والی زمین کو دیکھیں تو مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو پہچان لیتے ہیں۔
پِھر اِن روایات میں ایک اور پہلو سے غور فرمائیے! بعض دفعہ لوگ کہہ رہے ہوتے