Jane Pehchane Nabi

Book Name:Jane Pehchane Nabi

بڑھانے والی کتاب ہے، اِن کے سچا ہونے کی گواہ ہے، لہٰذا اِنہیں چاہئے تھا کہ فورًا قرآن پر اِیمان لے آتے، مَحْبُوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاتے۔ مگر اِن کی حالت دیکھو...!! مَحْبُوبِ ذیشان صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تشریف آوری سے پہلے اِن کے جذبات اور تھے، اب کچھ اور ہی ہو گئے ہیں۔ پہلے جذبات کیا تھے؟

وَ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْاۚ

(پارہ:1، سورۂ بقرۃ:89)                                                                                                    

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور اس سے پہلے یہ اسی نبی کے وسیلہ سے کافروں کے خلاف فتح مانگتے تھے۔

یعنی پہلے یہ مَحْبُوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نام کے وسیلے سے دُعائیں کرتے، مشکلات میں، پریشانیوں میں، جنگوں میں آپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نام کے وسیلے دے کر دُعا مانگتے اور فتح پایا کرتے تھے۔

تیرے وسیلے سے مانگی جو دُعا ہم نے

حضرت عبد اللہ  بن عبّاس رَضِیَ اللہ  عنہما جو صحابئ رسول ہیں، آپ کو ترجمانُ القرآن کہا جاتا ہے،  فرماتے ہیں: اِسلام آنے سے پہلے خیبر کے یہودیوں اور قبیلہ غَطْفَان کے درمیان دُشمنی تھی، اُن کی آپس میں جنگیں ہوتی تو یہود شکست کھا جایا کرتے تھے۔ جب یہ دیکھتے کہ اب تو بَس ہم شکست کھا ہی جائیں گے تو دُعا کرتے:

اِنَّا نَسْالُكَ بِحَقِّ النَّبِيِّ الْاُمِّيِّ الَّذِي وَعَدْتَنَا اَنْ تُخْرِجَهُ لَنَا فِي آخِرِ الزَّمَانِ اِلَّا تَنْصُرُنَا عَلَيْهِمْ

اے اللہ  پاک! وہ نبی اُمّی جن کی آمد کا تُو نے وعدہ فرمایا ہے، وہ جو آخری نبی بن کر تشریف