Jane Pehchane Nabi

Book Name:Jane Pehchane Nabi

جاتے، دوجہاں کی بھلائیاں پا لیتے مگر افسوس! جب وہ جانے پہچانے نبی صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف لے آئے تو یہی... اُن کے وسیلے سے دُعائیں کرنے والے، ان کے نام سے برکتیں لوٹنے والے... اُن پر بدبختی غالِب آئی اور یہ کفر کے گڑھے میں جا گِرے۔

فَلَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ(۸۹) (پارہ:1، سورۂ بقرۃ:89)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تو اللہ  کی لَعْنَتْ ہو اِنکار کرنے والوں پر۔

اللہ  اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! کیسی بات ہے۔ بنی اسرائیل کی بتائی ہوئی باتوں کی وجہ سے اَنْصار کو اِیْمان کی دولت نصیب ہوئی اور وہ دُنیا و آخرت میں بلند مقام پا گئے۔ مگر اُن بنی اسرائیل کی بدبختی کہ یہ خُود کفر کے گڑھے میں گِرے اور دونوں جہانوں میں ذلیل و رُسْوا ہو کر رہ گئے۔

یا شاہ تیرا مُنکر مَردُودِ اِیزَدی ہے

وہ ہے خُدا کا بندہ جو ہے غُلام تیرا

لفظی معنیٰ:اِیزَدی،   بارگاہِ الہٰی

آیتِ کریمہ سے ملنے والے2 سبق

پیارے اسلامی بھائیو! اِس آیتِ کریمہ میں ہمارے لیے سیکھنے کے سبق تو کافی سارے ہیں،  میں صِرْف 2 باتوں کو ذرا وضاحت اور تفصیل سے عرض کرتا ہوں:

وسیلے سے دُعا کرنا جائِز ہے

 ایک قاعِدہ ذِہن میں رکھیے! پچھلی اُمّتوں کا ہر وہ کام جو اللہ  پاک نے قرآنِ کریم میں ذِکْر کیا مگر اس کو بُرا نہیں کہا، وہ کام ہمارے لیے بھی جائِز اور اچھا ہے۔