Book Name:Jane Pehchane Nabi
قبول کر کے غُلامئ مصطفےٰ میں آتے ہیں۔
اب اَلحمدُ للہ! دُنیا میں ایک بڑی تعداد میں مسلمان ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس وقت دُنیا میں 2.6 اَرب مسلمان ہیں۔ یعنی دُنیا کا تقریباً ہر چَوتھا آدمی مسلمان ہے۔ یقیناً یہ 2.6 ارب مسلمان مل کر بھی کسی ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کے قدموں کی دُھول تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔ مگر ہم صِرْف تعداد کی بات کریں، حجۃُ الوِدَاع کے موقع پر تقریباً 1لاکھ 24 ہزار صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم تھے، یعنی اُس وقت 1 لاکھ 24 ہزار دِل یادِ مصطفےٰ میں تڑپتے تھے، 1 لاکھ 24 ہزار زبانیں ذِکْرِ مصطفےٰ کرتی تھیں، 2 لاکھ 48 ہزار کان ذِکْرِ مصطفےٰ سُن کر سرور پاتے تھے۔ اب اَلحمدُ للہ! یادِ مصطفےٰ میں تڑپنے والے دِلوں، ذِکْرِ مصطفےٰ کرنے والی زبانوں اور ذِکْرِ مصطفےٰ سُن کر خوش ہونے والے کانوں کی تعداد میں 21 لاکھ فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
اللہ پاک کی بارگاہ میں اِن کی شانوں کا اِضافہ کتنا ہوا، اِس کا تو ہمیں عِلْم ہی نہیں ہے، ہم جو 1500 ویں جشن کی دُھومیں مچا رہے ہیں، یہ اُن نامَعْلُوم شانوں کی بھی خوشی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس 21 لاکھ فیصد اِضافے کی بھی خوشی ہے۔ اللہ پاک ہمیں خُوب دُھوم دھام کے ساتھ 1500 واں جشنِ وِلادتِ مصطفےٰ منانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ ہے: جس کا نام ہے:Naat Collection (نعت کولیکشن) ٭ اس ایپلی کیشن